’’ ریمبو نے میری نازیبا ویڈیوز بنا رکھی ہیں اور وہ مجھے ۔۔۔‘‘ مینار پاکستان واقعہ کی متاثرہ لڑکی عائشہ اکرم نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے

لاہور(قدرت روزنامہ) مینار پاکستان واقعے کی متاثرہ خاتون آئشہ اکرم نے اپنے ساتھی ریمبو سے متعلق خوفناک انکشافات کردیئے ۔عائشہ اکرم نے یوم آزادی کے موقع پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے کا ذمہ دار بھی ساتھی ریمبو کو ٹھہر ادیا ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق یوم آزاد ی کے موقع پر ہراسگی اور تشدد کا نشانہ بننے والی متاثرہ خاتون اور ٹک ٹاک سٹارعائشہ اکرم نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کو اپنا تحریری بیان جمع کروا یا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پرگریٹر اقبال پارک جانے کا پلان ریمبو نے بنایا جبکہ ریمبو نے میری متعدد نازیبا ویڈیوز بنارکھی ہیں اور ان ویڈیوز کے ذریعے مجھے بلیک میل کرتا ہے۔
عائشہ اکرم کے بیان کے مطابق میں اپنی آدھی تنخواہ ریمبو کو دیتی تھی جبکہ وہ بلیک میلنگ کے ذریعے مجھ سے اب تک 10لاکھ روپے لے چکا ہے، ریمبو اپنے ساتھی بادشاہ کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک گینگ چلاتا ہے۔ ریمبو چو نکہ میرے ساتھ سائے کی طرح موجود رہتا تھا اس لئے پولیس کو نہیں بتا سکی ، اب ریمبو کو پیسے دے دے کر تھک گئی ہوں اس لئے پولیس کی مدد لینے کافیصلہ کیا ہے۔عائشہ اکرم نے پولیس سے ریمبو کی گرفتاری اور سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال نے کیس سے متعلق تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ریمبو کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی ہے اور راولپنڈی میں ریڈ بھی کیا ہے جبکہ ریمبو کے کچھ قریبی ساتھیوں کو حراست میں بھی لیا ہے جن کی شناخت عائشہ اکرم سے کرائی جائے گی۔

Recent Posts

3 سال گزرنے کے باوجود بلوچستان میں انفارمیشن کمیشن کا قیام نہ ہو سکا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل گورنر ہاوس کوئٹہ میں سینٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ انیشیٹوز…

3 mins ago

بی ایم سی اور ایگریکلچر کالج میں بلوچ طلباء پر تشدد وگرفتاریاں غیر منصفانہ حکومتی پالیسیوں کا تسلسل ہے، بی ایس سی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل اسلام آباد کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں…

20 mins ago

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 15 نومبر کو موسم سرما کی پہلی بارش کا امکان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 15نومبر کو موسم سرما کی پہلی بارش…

28 mins ago

کوئٹہ، سردی میں اضافے کے ساتھ گیس پریشر میں کمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ شہر میںسردی میں اضافے کے ساتھ گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ سراٹھانے…

36 mins ago

دکی موبائل انٹرنیٹ سروس بند، صارفین پریشان

دکی(قدرت روزنامہ)دکی شہر میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند لاکھوں صارفین پریشان ہے دکی موبائل انٹرنیٹ…

42 mins ago

آج بلوچستان میں جو کچھ ہو رہا ہے نیشنل پارٹی بلواسطہ یا بلاواسطہ ان حالات میں بھی ذمہ دار ہے، بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں نیشنل پارٹی کے بیان کو کھسیانی بلی…

48 mins ago