پی ٹی آئی کے جلسہ کی این او سی منسوخی پر حکومت کا مؤقف سامنے آگیا


سیاسی جماعتوں کو بھی چاہیے کہ وہ ایسے فیصلے کریں جو انکے اپنے کارکنوں اور ملک کے مفاد میں ہوں، وفاقی وزیر قانون
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے آج ہونیوالے جلسے کا این او سی معطل کیے جانے کے بعد حکومت کا مؤقف سامنے آگیا۔اس حوالے سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اسلام آباد کے علاقہ ترنول میں جلسہ کی اجازت دینا یا نہ دینا انتظامیہ کا معاملہ ہے۔**
حافظ آباد میں میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کاکہنا تھا انتظامیہ اور خفیہ اداروں کی رپورٹ کے مطابق ترنول کا علاقہ احساس ترین قرار دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران تمام انتظامیہ ہائی الرٹ ہوتی ہے اور کسی جماعت کو جلسہ یا ریلی کی اجازت دینا یہ انتظامیہ کا معاملہ ہے، سیاسی جماعتوں کو بھی چاہیے کہ وہ ایسے فیصلے کریں جو انکے اپنے کارکنوں اور ملک کے مفاد میں ہوں۔
وزیر قانون نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ اور اسکے خلاف حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششیں جاری ہیں اور پاکستان دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن سٹیٹ بنا ہوا ہے اور افغان جنگ کے اثرات ابھی بھی موجو د ہیں۔
وفاقی وزیر قانون کاکہنا تھا کہ جو سیاسی جماعتیں الیکشن جیت کر آئی ہیں۔ اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں صرف انکاآئینی حق ہے اور اسمبلی آنے والی سیاسی و پارلیمانی جماعتوں کو پہلے سے جمع کر وائی جانے والی لسٹ کے مطابق ہی مخصوص نشستیں مل سکتی ہیں۔انکاکہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو جو مخصوص نشستیں دی گئی ہیں وہ 2002کے آئین اور انکی متناسب نمائندگی پر دی گئی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر قانون کاکہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کوآرٹیکل 17کے تحت بنیادی حق حاصل ہے کہ وہ ایک پارٹی سے دوسری پارٹی میں جائیں، دوسری سے تیسری پارٹی میں جائیں یا وہ اپنی پارٹی بنائیں یا اسے ختم کریں یہ ایک آئینی آزادی ہے یہ انکااور ریاست کا معاملہ نہیں یہ انکی اپنی شخصی آزادی ہے۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

4 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

4 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

4 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

4 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

4 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

5 hours ago