عمران خان نے کس وجہ سے بھوک ہڑتال کرنے کا عندیہ دیا ۔۔؟انتظار حسین پنجوتھہ نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے رہنما انتظار حسین پنجوتھہ نے کہا ہے کہ عمران خان بھوک ہڑتال کرنے میں کافی سنجیدہ ہیں، عمران خان نے کبھی بات چیت سے انکار نہیں کیا ،وہ کہتے ہیں فارم 47کی حکومت سے کیا مذاکرات کریں۔ عمران خان نے جیل میں اپنے ساتھ سلوک پر کھل کر بات کی ہے، عمران خان نے ان کے نام لیے ہیں جن کے کہنے پر ان کی ملاقاتیں منسوخ کی جاتی ہیں، عمران خان نے اپنے اور عدلیہ کے خلاف مداخلت جاری رہنے کی صورت میں بھوک ہڑتال کرنے کا عندیہ دیا ہے، عمران خان بھوک ہڑتال کرنے میں کافی سنجیدہ ہیں، عمران خان نے میڈیا کے ذریعے پارٹی رہنماؤں کی رائے لینے کیلئے پیغام بھیجا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جیل میں جو سہولتیں نواز شریف اور زرداری کو ملی تھیں مجھے نہیں ملیں۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انتظار حسین پنجوتھہ کا مزید کہنا تھا کہ رجیم چینج کے بعد دوسری طرف سے یہی بات آئی کہ وہ مذاکرات نہیں کرنا چاہتے، انہوں نے وقت لینے کیلئے انگیج کیا ہے مگر معنی خیز مذاکرات ابھی تک نہیں ہوئے، عمران خان اس سخت ترین ماحول کے باوجود وقت کے یزید کے سامنے جھکنے سے انکار کرچکے ہیں۔

Recent Posts

حاملہ ہوئی تو معروف برانڈز نے کام دینے سے انکار کردیا تھا، زارا نور

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ زارا نور عباس نے انکشاف کیا ہے کہ…

12 mins ago

چاہت صاحب! بس آپ خوش رہیں، دنیا چاہے بہری ہوجائے؛ آغا علی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی نے سوشل میڈیا کے بےسُرے گلوکار…

21 mins ago

جے شنکر کا تحریک انصاف کی جدوجہد سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جے شنکر…

43 mins ago

رؤف صدیقی کو ریلیف؛ غیر قانونی بھرتیوں کا نیب ریفرنس واپس بھیجنے کا حکم

کراچی(قدرت روزنامہ) احتساب عدالت نے ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی سمیت دیگر کیخلاف سندھ…

53 mins ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈی چوک احتجاج کے لیے قافلے کے ہمراہ کے پی ہاؤس اسلام…

1 hour ago

اسلحہ برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب…

1 hour ago