پاک بھارت مقابلہ؛ شائقین ہوجائیں تیار! آج سابق اسٹارز مدمقابل آئیں گے


انگلینڈ(قدرت روزنامہ)ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز کے 8ویں میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔
انگلینڈ کے ایجبسٹن کرکٹ اسٹیڈیم میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ٹکرائیں گی، جس میں سابق کرکٹرز شاہد آفریدی، عبدالرزاق، مصباح الحق، سعید اجمل کے علاوہ حریف ٹیم کے یوسف پٹھان، یوراج سنگھ، عرفان پٹھان اِن ایکشن ہوں گے۔ میچ پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق رات 8:30 بجے شروع ہوگا۔
دوسری جانب ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت چیمپئینز کی ٹیمیں 2، 2 کھیل چکی ہیں، دونوں ٹیموں نے اپنے ابتدائی میچز میں کامیابی سمیٹی ہے۔
قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا جبکہ بھارتی ٹیم نے انگلیںڈ اور ویسٹ انڈیز کو شکست سے دوچار کیا ہے۔ واضح رہے کہ ایونٹ میں 6 ممالک کی ٹیمیں ہیں جن میں پاکستان، بھارت کے علاوہ انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا شامل ہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی جے شنکر کو دفاعی تنصیبات اور شہداء کے تباہ شدہ مزاروں پر بھی لےجائے: سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ( ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا…

17 mins ago

اسلام آباد میں احتجاج رکوانے کیلئے تاجروں نے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )بلیو ایریا ٹریڈرز یونین نے اسلام آباد میں احتجاج رکوانے کے…

19 mins ago

پاک فوج کے دستوں کا اسلام آباد اور گرد و نواح میں گشت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج کے دستوں نے آرٹیکل 245 کے تحت رات سے اسلام…

20 mins ago

اسلام آباد کے تاجروں کا پی ٹی آئی احتجاج کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت کے تاجروں نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے خلاف…

27 mins ago

ویلڈن ۔۔ شاباش۔۔قوم کو آپ پر فخر ہے۔۔وزیرداخلہ محسن نقوی پولیس اور ایف سی جوانوں کا حوصلہ بڑھانے ڈی چوک پہنچ گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی الصبح پولیس اور ایف سی جوانوں کا حوصلہ بڑھانے…

34 mins ago

پنجاب حکومت نے لاہور میں بھی فوج طلب کرلی

لاہور(قدرت روزنامہ)اسلام آباد کے بعد پنجاب حکومت نے لاہور میں بھی فوج طلب کرلی۔ دستاویزات…

43 mins ago