ن لیگ نے ووٹ کو عزت دو کی سیاست چھوڑ کر اقتدار کی سیاست شروع کردی، شاہد خاقان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ریڈی میڈ جماعتیں بنتی ہیں ہم وہ نہیں، ملک میں سیاسی استحکام ہے نہ ہی معاشی استحکام، یاد رکھیں فارم 47 والے ملک نہیں بناسکتے۔
اسلام آباد میں اپنی نئی جماعت عوام پاکستان پارٹی کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو ملک کی پروا نہیں جو ملک دودھ پر ٹیکس لگادے وہ کیا کرے گا؟ قومی و صوبائی اسمبلیوں میں بیٹھے ہوئے لوگوں کی اکثریت الیکشن ہاری ہوئی ہے، ہم آج تباہی کے دہانے پر کھڑے ہیں اور موجودہ حکمرانوں کو کوئی پروا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی نے بات نہیں کی کہ دو کروڑ 60 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر کیوں ہیں؟ عوام پاکستان ایک غیر روایتی سیاسی جماعت ہے، ملک میں مہنگائی عروج پر ہے برآمدات میں کمی ہورہی ہے، اسٹیج پر بیٹھے لوگ خود آئے ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نکالنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ریڈی میڈ جماعتیں بنتی ہیں ہم وہ نہیں، ملک میں سیاسی استحکام ہے نہ ہی معاشی استحکام، یاد رکھیں فارم 47 والے ملک نہیں بناسکتے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کی بات کی جاتی یے اور احتساب کی بات کی جاتی ہے، احتساب ان کا ہونا چاہیے جو عوام پر ٹیکس لگاتے ہیں، ملک میں اسمگلنگ کو نہیں روک سکتے لیکن دودھ پر ٹیکس لگا دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چار ہفتے بعد ملک کو درپیش مسائل کا حل عوام کے سامنے رکھیں گے، ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ ملک کے مسائل بڑھانے کی بجائے کم کیے جائیں، معاشی استحکام اور ترقی کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے، 35 سال سے دیکھ رہا ہوں کہ 95 فیصد قوانین حکومت کے لیے بنتے ہیں عوام کیلئے نہیں، یہ واضح ہوگیا کہ ملک کو آئین کے تحت چلانا ہوگا۔
سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا جوڈیشری سے رشتہ اور دیگر رشتے آئینی ہیں، ہم سب نے غلطیاں کرلی ہیں لیکن ان کو درست کرنا چاہتے ہیں، مسلم لیگ ن نے ووٹ کی عزت کی سیاست چھوڑ دی اور اقتدار کی سیاست شروع کردی تو میں نے معذرت کرلی، میں مسلم لیگ ن سے کسی دوسری جماعت میں نہیں گیا میں نے اس کے بعد الیکشن بھی نہیں لڑا۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago