وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ترقیاتی بجٹ پر عمل درآمد اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے مون سون سیزن کے انتظامات سے متعلق جائزہ اجلاس
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان نے گھوسٹ اور دہری ملازمت کے حامل ملازمین کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ترقیاتی بجٹ پر عمل درآمد اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے مون سون سیزن کے انتظامات سے متعلق جائزہ اجلاس۔اجلاس میں صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میر ظہور بلیدی اور صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی کی شرکت ۔
چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکرٹری خزانہ بابر خان، ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان و دیگر متعلقہ حکام بھی شریک ۔سیکرٹری خزانہ اور ڈی جی پی ڈی ایم اے بلوچستان کی اجلاس کو علیحدہ علیحدہ بریفنگ ۔ترقیاتی منصوبوں پر بلا تاخیر عمل درآمد شروع کردیا گیا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بریفنگ دىتے هوئے کہاکہ مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات مکمل کرلئے گئے ۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ بلوچستان حکومت کی کارکردگی کا امتحان نئے مالی سال کے آغاز سے ہوا ۔تاریخ میں پہلی بار یکم جولائی کو ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈرنگ پراسس شروع کردیا گیا۔ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے ہفتے میں دو دن دورے کروں گا۔وزراء اور سیکرٹریز بھی متواتر فیلڈ وزٹ کرکے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیتے رہیں ۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے انتباہ كرتے هوئےکہا فزیکل پراگرس کے برعکس فنڈز کا اجراء سنگین جرم ، کارروائی ہوگی ۔فنڈز کا اجراء کام کی رفتار سے مشروط، کوئی سیاسی پریشر نہ لیا جائے۔محکمہ پی اینڈ ڈی اور محکمہ فنانس کو بااختیار اور جوابدہ بنائیں گے۔کارکردگی جانچنے کے لئے صوبائی حکومت جوابدہی اور خود احتسابی کا عمل شروع کررہی ہے۔بلوچستان کے ایک ضلع میں انوارئرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ماتحت 22 نائب قاصد ہیں۔
ماضی میں غیر ضروری بھرتیاں کی گئیں ۔ملازمین کی اکثریت ڈیوٹی دینے کے لئے تیار نہیں، سب گھر بیٹھے تنخواہوں کے طلب گار ہیں ۔آر ایچ سی کا وزٹ کیا ڈاکٹرز سے لیکر چوکیدار تک غیر حاضر ، دفاتر بند ، تالے زنگ آلود ہوچکے ۔درجہ چہارم سے لیکر افسر تک عادی غیر حاضر ملازمین کی برطرفی میں رائج الوقت رولز حائل ہیں ۔بھرتی آسان برطرفی مشکل صوبے میں کوئی ڈیوٹی کرنے کو تیار نہیں۔سروس رولز کو بہتر بناکر جزاء و سزا کا عمل ضروری ہے۔وزیر اعلٰی بلوچستان کا محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو سرکاری ملازمین کے جامع قوانین و ضوابط بنانے کا حکم ۔
انکوائریز کی موٹی موٹی فائلیں غیر قانونی امور میں ملوث عناصر کا کچھ نہیں بگاڑ پاتیں۔انکوائریز کی موٹی موٹی فائلیں غیر قانونی امور میں ملوث عناصر کا کچھ نہیں بگاڑ پاتیں۔سرکاری نوکری کی جائیداد کی طرح نسل در نسل منتقلی کو روکنا ہوگا ۔وزیر اعلٰی بلوچستان نے گھوسٹ اور دہری ملازمت کے حامل ملازمین کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ۔مچھلی منڈی بنا کر صوبے کو نہیں چلایا جا سکتا۔وزیر اعلٰی بلوچستان نے سروسز رولز میں ترامیم اور دہری ملازمت کے حامل افراد کے خلاف کارروائی کے لئے تجاویز سے متعلق علیحدہ اجلاس بلانے کے احکامات جاری کر دیئے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…
اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…
آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…
اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…
پشاور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی…