وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اخراجات کم کرنے کا طریقہ بتادیا

لاہور (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پنشن حکومت پر بہت بڑا بوجھ ہے، اخراجات میں کمی ناکارہ محکموں کو بند کرنے سے ہوگی ، پالیسی ریٹ کو اس سال کم کیا جائے گا .

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فیڈر چیمبر تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر بندا کہتا ہے 13 فیصد ٹیکس پر جائیں مگر وہ کہتے ہیں ہماری طرف نہ آئیں .

نگران حکومت کافی سٹیبلیٹی لائی ہے . کیئرٹیکر ایڈمنسٹریشن میں جو کام ہوئے اسے ہی آگے لے کر چل رہے ہیں . یہ ضروری ہے کہ بجٹ کو بڑے پیمانے پر دیکھا جائے . کم از کم اس سال نان فائلر ز پر کام کیا ہے . ہمارے پاس سارا ریکارڈ ہے سب کو فائلر کریں گے . میں کل ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے ساتھ بیٹھا تھا . ہم سب کو اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں ،یہ سوال کیا جا رہا گورنمنٹ کا خرچہ تو کم نہیں ہوا سب ٹیکس انڈسٹری پر لگا دیا . جن منسٹریز کا کام ختم ہو گیا ہے اسے بند کرنا چاہیے اور وزیراعظم انہیں بند بھی کریں گے . پالیسی اور کولیکشن کو الگ الگ کر دینا چاہیے اور یہ بھی اس سال کریں گے . اگر ہمیں میکرو سٹیبلیٹی کو آگے لے کر جانا ہے تو ابھی آئی ایم آف کے ساتھ ہی چلنا پڑے گا . بجٹ کے حوالے سے تاجروں کی سفارشات کو دیکھیں گے . نان فائلر کا ٹیکس اتھارٹی کے پاس تمام ڈیٹا موجود ہے . ایف بی آر کو ٹھیک کرنا پڑے گا .

. .

متعلقہ خبریں