محبت کسی بھی عمر میں ممکن ہے: صنم سعید ،35 سال کی عمر میں شادی کے سوال پر جواب

کراچی(قدرت روزنامہ)اداکارہ صنم سعید نے 35 سال کی عمر میں شادی کرنے کے سوال پر کہا ہے کہ محبت کسی بھی عمر میں ممکن ہے۔
اداکارہ صنم سعید اور اداکار محب مرزا نے گزشتہ برس مارچ میں اپنی شادی کا باضابطہ اعلان کیا تھا اور دونوں اداکاروں کی یہ دوسری شادی ہے۔حال ہی میں اداکارہ ایک یوٹیوب شو میں شریک ہوئیں جس دوران میزبان نے اداکارہ سے 35 سال کی عمر کے بعد شادی کے فیصلے پر رائے طلب کی۔اس سوال کے جواب میں صنم سعید نے کہا کہ کوئی بھی رشتہ یا تعلق اسی وقت اچھا چلتا ہے جب انسان خود کو سمجھ جاتا ہے ،کیوں کہ جب تک آپ خود کو نہیں سمجھ پاتے آپ کیسے امید کرسکتے ہو کہ کوئی دوسرا آپ کو سمجھے گا۔
اداکارہ نے کہا کہ 35 سال ایک میچور عمر ہے، اس عمر میں آپ زندگی سے کئی تجربے حاصل کرچکے ہوتے ہیں لہٰذا اس وقت شادی کا فیصلہ ایک میچور فیصلہ ہے، اگرچہ 35 سال یا اس سے زائد عمر شادی کیلئے ایک بڑی عمر ہے لیکن ہم دونوں کی پہلی شادیاں ناکام ہوچکی تھیں اس لئے میں اس عمر میں اس فیصلے کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں۔صنم سعیدکا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں عام تاثر ہے کہ 35 کا مطلب دنیا ختم ہوگئی اور اس کے بعد آپ کو محبت یا پارٹنر نہیں مل سکتا لیکن ثمینہ احمد اور منظر صہبائی ایک بہترین مثال ہیں ،محبت کسی بھی عمر میں ممکن ہے، اگر کسی شخص کی چھوٹی عمر میں طلاق ہوجائے یا پھر وہ شادی جلد نہ کرپائے تو اس عمر میں بھی شادی کا فیصلہ ایک اچھا فیصلہ ہے۔
واضح رہے کہ 2019 میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی آمنہ شیخ اور محب مرزا میں شادی کے 14 سال بعد علیحدگی ہوگئی تھی، دونوں 2005 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔دوسری جانب اداکارہ صنم سعید نے بھی 2015 میں اپنے دوست فرحان حسن سے شادی کی تھی جس کے بعد انہوں نے پاکستان چھوڑ دیا تھا تاہم دونوں کی علیحدگی ہوگئی تھی۔

Recent Posts

بھارتی وزیرخارجہ کوریاست مخالف احتجاج میں شرکت کی دعوت ملک دشمنی کا آخری لیول ہے، عظمی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیرخارجہ کوریاست مخالف…

3 mins ago

کسی شرپسند کو ڈی چوک کے قریب پھٹکنے نہیں دیں گے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ کسی شرپسند کو…

10 mins ago

گنڈاپور کے قافلے میں پی ٹی آئی کارکن ہیں، کوئی افغان باشندہ نہیں، بیرسٹر سیف

پشاور(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے…

21 mins ago

دوستی سے انکار پرخاتون کو تیزاب سے جلانے اور زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار کرلیا گیا

لودھراں (قدرت روزنامہ) لودھراں میں دوستی سے انکار پر خاتون کو تیزاب سے جلانے اور…

22 mins ago

وزیراعلی خیبرپختونخوا ساری حدود پار کررہے ہیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزیراعلی کے پی ساری…

33 mins ago

پاکپتن میں ڈکیتی کے دوران لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعےکا ڈراپ سین ہوگیا

پاکپتن (قدرت روزنامہ) پاکپتن میں روڈ ڈکیتی کے دوران16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی…

53 mins ago