وزیراعلیٰ بلوچستان کا گھوسٹ اور دہری ملازمت کے حامل ملازمین کیخلاف کارروائی کا حکم


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ترقیاتی بجٹ پر عمل درآمد اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے مون سون سیزن کے انتظامات سے متعلق جائزہ اجلاس ،اجلاس میں صوبائی وزیرظہور بلیدی اور میر شعیب نوشیروانی نے بھی شرکت کی ۔چیف سیکرٹری، سیکرٹری خزانہ بابر خان، ڈی جی پی ڈی ایم اے و دیگر متعلقہ حکام بھی شریک تھے ۔سیکرٹری خزانہ اور ڈی جی پی ڈی ایم اے بلوچستان کی اجلاس کو علیحدہ علیحدہ بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر بلا تاخیر عمل درآمد شروع کردیا گیا، مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات مکمل کرلئے گئے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی کارکردگی کا امتحان نئے مالی سال کے آغاز سے ہوا ،تاریخ میں پہلی بار یکم جولائی کو ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈرنگ پراسس شروع کردیا گیا، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے ہفتے میں دو دن دورے کروں گا، پی اینڈ ڈی اور محکمہ فنانس کو بااختیار اور جوابدہ بنائیں گے، حکومت جوابدہی اور خود احتسابی کا عمل شروع کررہی ہے، بلوچستان کے ایک ضلع میں انوارئرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ماتحت 22 نائب قاصد ہیں ،ماضی میں غیر ضروری بھرتیاں کی گئیں ، ملازمین کی اکثریت ڈیوٹی دینے کے لئے تیار نہیں، سب گھر بیٹھے تنخواہوں کے طلب گار ہیں ، بلوچستان کا اظہار برہمی آر ایچ سی کا وزٹ کیا ڈاکٹرز سے لیکر چوکیدار تک غیر حاضر ، دفاتر بند ، تالے زنگ آلود ہوچکے ، درجہ چہارم سے لیکر افسر تک عادی غیر حاضر ملازمین کی برطرفی میں رائج الوقت رولز حائل ہیں ، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بھرتی آسان برطرفی مشکل صوبے میں کوئی ڈیوٹی کرنے کو تیار نہیں،سروس رولز کو بہتر بناکر جزاء و سزا کا عمل ضروری ہے، وزیر اعلٰی بلوچستان نے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو سرکاری ملازمین کے جامع قوانین و ضوابط بنانے کا حکم بھی دیا۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انکوائریز کی موٹی موٹی فائلیں غیر قانونی امور میں ملوث عناصر کا کچھ نہیں بگاڑ پاتیں،جزاء و،سزا کے لئے فوری کارروائی اور کام چوروں کی برطرفی ضروری ہے، سرفراز بگٹی نت کہا کہ سرکاری نوکری کی جائیداد کی طرح نسل در نسل منتقلی کو روکنا ہوگا ، اسی دوران گھوسٹ اور دہری ملازمت کے حامل ملازمین کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دے دیا ،وزیر اعلٰی بلوچستان نے سروسز رولز میں ترامیم اور دہری ملازمت کے حامل افراد کے خلاف کارروائی کیلئےتجاویز سے متعلق علیحدہ اجلاس بلانے کے احکامات جاری کر دیئے۔

Recent Posts

کترینہ کیف کی دیوالی کی ساڑھی کی قیمت سن کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے

اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…

33 mins ago

بھارت میں شخص نے شراب پی کر پولیس کو بلا لیا، ایسا مطالبہ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…

43 mins ago

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

56 mins ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

1 hour ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

1 hour ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

1 hour ago