ایران بجلی فراہمی معاملے میں گوادرو مکران کے عوام کے ساتھ مزاق بند کریں، مولانا ہدا یت الرحمن


گوادر(قدرت روزنامہ)ایران حکومت بجلی فراہمی معاملے میں گوادر سمیت مکران کے عوام کے ساتھ مزاق بند کریں،ایران حکومت گوادر و مکران بجلی فراہمی معاہدے کی دھجیاں اڑا رہی ہیں،آئے روز ایران کی جانب بغیر اطلاع کے گوادر سمیت مکران بھر کی بجلی بند کردی جاتی ہے،صوبائی و وقاقی حکومت مکران کے بجلی معاملے پر ایران سے سختی سے بات کریں ۔ان خیالات کا اظہاررکن صو بائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمن نے ایران کی جانب گوادر سمیت مکران بھر کی بجلی بند کرنے کے معاملے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ایران نے مکران کو بجلی فراہمی کے معاہدے کو مزاق بناکر رکھ دیا۔ انہوں نے کہا آئے روز ایران کی جانب سے اطلاع دیئے بغیر مکران کی بجلی بند کردیجاتی ہے جس کے سبب مکران بھر کے عوام سخت ذیت میں مبتلا ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی و وفاقی حکومت کو چاہیے کہ وہ ا س معاملے کو سنجیدگی سے لے کر ایران سے سختی سے بات کریں کہ وہ بلا وجہ گوادر و مکران کی بجلی کو آئے بند کرنے کے عمل سے گریز کریں۔

Recent Posts

وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم

یقینی بنایا جائے کہ ایس سی او سمٹ کے دوران احتجاج اور لاک ڈاؤن کی…

36 mins ago

یوٹیوب صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ)یوٹیوب صارفین کیلئے ایک بڑی اپڈیٹ سامنے آئی ہے جس میں یوٹیوب نے اپنے…

46 mins ago

مارشل لا میں بھی ایسا نہیں ہوا جو نام نہاد جمہوری حکومت میں ہو رہاہے، حافظ نعیم

لاہور(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ مارشل لا…

57 mins ago

وزیراعلی کے پی کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلاء کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلاء ونگ…

1 hour ago

پی ٹی آئی کے ساتھ دہشت گردوں والا سلوک کرنا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ…

1 hour ago

لاہور میں سلمان راجہ سمیت پی ٹی آئی کارکنان گرفتار

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ کے قریب سے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ، وکلا…

1 hour ago