کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ گوادر میں28جولائی کو بلوچ قومی اجتماع ( راجی مچی)کا انعقاد کیا جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں نوجوانوں کے لاپتہ کئے جانے کا سلسلہ مزید تیز کر دیا گیا ہے ،نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیںپھینکی جا رہی ہے ،دوڈ حادثات میں اموات کی تعداد پریشان کن ہے ، اور بلوچستان میں صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے ، ان کا مزید کہناتھا کہ بلوچستان میں منشیات عام ہے جس کے باعث نوجوان جسمانی اور دماغی معزوری کا شکار بن رہے ہیں ،کسانوں اورعوام پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں،بارڈر پر مزدوری کرنے والے افراد کی عزت نفس مجروح کی جا رہی ہے ،حق کی بات کرنے پر ان پر تشدد یا قتل کر دیا جاتا ہے ،دوسری جانب بلوچستان کے ساحل کو ٹرالر مافیا کے حوالے کر دیا گیا ہے ، ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نےسیاسی وسماجی سیاسی پارٹیوں تنظیموں دانشوروں قلمکاروں اور مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور بلوچ قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ بلوچ راجی مچی میں شرکت کر کے قومی اجتماع کو کامیاب بنانے کیلئے بلوچ یکجتی کمیٹی کا ساتھ دیں۔
وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…
سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…
وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…