سب کچھ ٹھیک ہے کی رٹ لگانے والے حکمران لاپتہ افراد کے مسئلے کے حل میں سنجیدہ نہیں، بی این پی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ شدید گرمی میں سریاب روڈ پر لاپتہ نو جوان کے لواحقین کی جانب سے احتجاج ، آئے روز بلوچ نوجوانوں کے لاپتہ کرنے والے واقعات اس بات کی غمازی ہے کہ حکمران بلوچستان کے اہم اور احساس معاملے کو حل کرنا نہیں چاہتے ہیں ،مشرف دور سے ہنوز لا پتہ افراد کا سلسلہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے بلوچستان میں بلوچ نوجوانوں کو لا پتہ اور مسخ شدہ لاشیں پھینکنے کے واقعات ماضی کے سول ڈکٹیٹروں کے دور میں بھی جاری رہے اقتدار کے نشے میں سب کچھ ٹھیک ہے کی رٹ لگانے والے لا پتہ افراد کے مسئلے کو مسئلہ ہی نہیں گردانتے ہزاروں بلوچ نوجوان لاپتہ ہیں بی این پی واحد سیاسی قومی جماعت ہے جو پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بلوچستان کے اہم مسئلے یعنی لا پتہ افراد کی بازیابی کیلئے آواز بلند کر رہی ہے بلوچستان سمیت دیگرصوبوں سے جتنے بھی لوگ لاپتہ ہیں ان کی فوری بازیابی کو یقینی بنایا جائے حکمران اس بات کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں بی این پی لا پتہ افراد کی بازیابی سے متعلق ہر فورم پر موثر آواز رہی ہے پارٹی نے اسلام آباد کے ایوانوں ، عسکری قیادت کے سامنے بلوچ لاپتہ افراد کے مسئلے کو اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے اسے اجاگر کیا چند افراد بلوچستان کے اہم ایشو کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں آئے روز بلوچستان کے مختلف علاقوں سے نوجوان لاپتہ ہو رہے ہیں اور مائیں بہنیں سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی لا پتہ فرد کسی جرم میں ملوث ہے تو عدالتیں موجود ہیں انہیں منظر عام پر لا کر شفاف ٹرائل کیا جائے یہ نہ ہو کہ ان کے اہل خانہ کو پریشانیوں سے دو چار کیا جائے موجودہ حکمران بھی سابقہ پالیسیوں پرگامزن ہیں انہیں لا پتہ افراد کی بازیابی سے کوئی سروکار نہیں انہیں اقتدار کے نشے میں سب کچھ ٹھیک نظر آ رہا ہے بلوچ اور بلوچستانی عوام کے ساتھ ناروا سلوک قابل مذمت ہے بیان میں کہا گیا کہ فوری طور پر لا پتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بناکر انہیں منظر عام پر لایا جائے انسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔

Recent Posts

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

8 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

24 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

28 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

39 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت بڑھانے کا معاملہ: پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے سر جوڑ لیے

پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…

50 mins ago

ہفتے میں ایک ساتھ دو چھٹیاں؟ پاکستانیوں کو خوشخبری ملنے کی امید

شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…

1 hour ago