9 مئی واقعات میں پی ٹی آئی کو بیرونی مدد بھی حاصل تھی، رانا ثنا اللہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں پی ٹی آئی کو بیرونی مدد بھی حاصل تھی۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں بات چیت کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ 9 مئی کو ملک میں ہنگامہ آرائی اور افراتفری کے لیے پی ٹی آئی کوبیرونی مدد حاصل تھی۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جوسارا کچھ کیا اس کوبیرونی فنڈنگ حاصل تھی، دشمن ممالک پی ٹی آئی کے ذریعے پاکستان میں افراتفری چاہتے ہیں ،اگر کابینہ نے فیصلہ کیا تو پی ٹی آئی کو بیرونی مدد کے ثبوت بھی پیش کیے جاسکتے ہیں۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو عدالت نے اجازت نہیں دی کہ جیل میں سیاسی کانفرنسز،میٹنگز کریں، عمران خان کویہ اجازت نہیں کہ وہ جیل میں رہ کر ایسی منصوبہ بندی کریں کہ باہر افراتفری ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف پر بھی پابندی لگائی گئی تھی کہ وہ جیل میں کسی سے نہ مل سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے محرم کے آغاز میں جلسہ کرنے کا فیصلہ مناسب نہیں تھا، پی ٹی آئی سیاسی طور پر افراتفری کرنے کے لیے جلسہ کرنا چاہ رہی تھی۔

Recent Posts

فی تولہ سونے کی قیمت سیکڑوں روپےکم ہوگئی

اسلا آباد (قدرت روزنامہ) آج ملک بھر میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 700 روپے…

3 mins ago

جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی کے احتجاج کی حمایت کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک…

6 mins ago

شنگھائی تعاون کانفرنس ہو رہی ہے اور ہم اسلام آباد میں تماشہ لگا کر بیٹھے ہیں, مفتاح اسماعیل

کراچی (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ 2 سیاسی…

15 mins ago

لاہور میں پولیس نے متعدد وکلاء کو حراست میں لے لیا

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور پولیس نے مینار پاکستان کے قریب سے 2 وکیلوں اور ایک خاتون…

19 mins ago

تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، نجی ٹی وی کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے اسلام آباد میں احتجاج…

22 mins ago

وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم

یقینی بنایا جائے کہ ایس سی او سمٹ کے دوران احتجاج اور لاک ڈاؤن کی…

3 hours ago