پاؤں کی انگلیوں پر ایسے نشان کس خطرناک بیماری کی علامت ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اکثر اوقات یہ دیکھا گیا ہے کہ جلد کی نازک مزاجی کے باعث ہاتھ اور پاؤں کی انگلیوں پر نشانات پڑ جاتے ہیں۔لیکن یہ صورتحال کورونا کے مریضوں میں بھی دیکھی گئی ہے اور اس حوالے سے کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اس مرض میں ہاتھوں اور پیروں کی انگلیاں سوج جاتی ہیں۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کے مرض کے دوران ہاتھوں اور پیروں پر سرخ اور سوجن کی شکار جلد کے ایسے حصے ہوتے ہیں جن میں خارش محسوس ہوتی ہے اور کئی بار یہ مسئلہ مہینوں تک برقرار رہتا ہے۔
تحقیق کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا کسے متاثرہ شخص کا مدافعتی نظام متاثر ہوتا ہے جس کے دوران بہت زیادہ مقدار میں مخصوص اینٹی باڈیز بنتی ہیں، جو وائرس کے ساتھ مریض کے خلیات اور ٹشوز پر حملہ آور ہوجاتی ہیں۔
خیال رہے کہ اس تحقیق میں اس مسئلے کے شکار 50 مریضوں کے ساتھ اس وباء سے قبل اس طرح کے مسائل کا سامنا کرنے والے 13 افراد کو شامل کیا گیا تھا۔اس سے قبل ایسی صورتحال کے حوالے سے یہ تاثر دیا جارہا تھا کہ ہاتھ اور پاؤں کی انگلیوں کی رنگت تبدیل ہونا کورونا وباء کی علامات میں سے ایک ہے۔

Recent Posts

آبِ زمزم: برکت، معیار اور خدمت کی عظیم روایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…

2 mins ago

گلوکارہ نوراں لال کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…

21 mins ago

دی گارجین کا ایکس پر اب کوئی پوسٹ نہ کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…

31 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

39 mins ago

کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…

47 mins ago

عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر خاتون 20 تولہ سونا چوری کے الزام میں گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…

1 hour ago