انوکھا واقعہ، آدمی کے کاٹنے سے سانپ مر گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ نے ہمیشہ یہ سنا ہوگا کہ سانپ کے کاٹنے سے انسان کی موت ہوگئی اور شاید ایسے کئی واقعات دیکھے بھی ہوں گے جس میں سانپ کے ڈسنے سے زہر پھیلنے سے کئی افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
لیکن کیا کبھی آپ نے ایسے واقعہ کے بارے میں سنا یا پڑھا ہے جس میں آدمی کے کاٹنے سے سانپ مرگیا ہو؟
جی ہاں! ایسا ایک انوکھا واقعہ بھارت میں پیش آچکا ہے جس میں ایک شخص نے سانپ کے کاٹنے پر جوابی حملہ کرتے ہوئے سانپ کو ہی اپنے دانتوں سے کاٹا اور اسے مار دیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ منفرد واقعہ ریاست بہار میں پیش آیا جہاں ریلوے ورکر سنتوش راجولی کے گھنے جنگلات میں ساتھیوں سمیت پٹری بچھانے کا کام کر رہا تھا۔
دن بھر کے کام کے بعد منگل کی رات 35 سالہ سنتوش جنگل میں ہی سونے کی تیاری کررہا تھا کہ اسے اچانک سانپ نے ڈس لیا۔
تاہم سنتوش نے فوراً ہی سانپ کو پکڑا اور جوابی حملہ کرتے ہوئے سانپ کو ہی دانتوں سے دوبار کاٹ لیا جس سے سانپ موقع پر ہی مر گیا جبکہ سنتوش کو اس کے ساتھی فوراً قریبی اسپتال لے گئے جہاں ایک رات علاج کے بعد اسے چھٹی دے دی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی عقیدہ ہے کہ اگر سانپ کاٹ لے تو جواباً آپ اسے دوبارہ کاٹ لیں، ایسا کرنے سے اس کے زہر سے بچا جاسکتا ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی ترکیہ کی گولن تحریک کی طرح پاکستانی ریاست پر قبضہ کرنے کی سکیم پر عمل کر ر ہی ہے، احسن اقبال کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریکِ انتشار پاکستان کی گولن تحریک…

17 mins ago

علی امین گنڈاپور کہاں ہیں؟صحافی کا محسن نقوی سے سوال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات…

27 mins ago

عثمان خان نے تیز ترین لسٹ اے ڈبل سنچری کا نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے جارح مزاج بیٹر عثمان خان نے تیز ترین لسٹ اے ڈبل…

30 mins ago

سرکاری ملازمین احتجاج نہیں کرسکیں گے، حکمنامہ جاری

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین اب سڑکوں پر نکل کر…

54 mins ago

میں منشیات کے استعمال میں حد سے باہر ہو گیا تھا ، جسٹن بیبر کا اعتراف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے محافظ ہر رات کو اُن…

1 hour ago

اسلام آباد انتظامیہ پی ٹی آئی کو احتجاج کیلئے مناسب جگہ اور سہولت فراہم کرے،ہائیکورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ…

2 hours ago