لگژری گاڑی سے بھی زیادہ دنیا کا مہنگا ترین کیڑا کونسا ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا کے مہنگے ترین اور چھوٹے سے کیڑے کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق (Stag Beetle) نامی کیڑے کو دنیا کا مہنگا ترین کیڑا کہا جاتا ہے جس کی قیمت ایک لگژری گاڑی سے بھی زیادہ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کیڑے کا وزن 2-6 گرام کے درمیان ہوتا ہے اور اس کی اوسط عمر 3-7 سال ہوتی ہے۔
اس کیڑے میں نر 35-75 ملی میٹر لمبے ہوتے ہیں جبکہ مادہ کی لمبائی 30-50 ملی میٹر ہوتی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس کیڑے کی قیمت پاکستانی کرنسی میں تقریباً ڈھائی کروڑ روپے بنتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کیڑے کو جو چیز خاص بناتی ہے وہ انسانوں کی سوچ ہے جو اسے خوش قسمت سمجھتے ہیں اور ساتھ ہی یہ کیڑا نایاب بھی ہے۔
کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ کیڑا رکھنے سے آپ راتوں رات امیر بن سکتے ہیں۔
یہ کیڑے گرم ماحول میں پائے جاتے ہیں اور سرد موسم ان کے لیے اچھا نہیں ہوتا۔
یہ قدرتی طور پر جنگلات میں رہتے ہیں لیکن یہ باغات اور شہری علاقوں کے پارکس میں بھی پائے جاتے ہیں۔
یہ کیڑے درختوں کو نقصان نہیں پہنچاتے، یہ درخت اور سڑنے والے پھلوں کا رس کھاتے ہیں۔

Recent Posts

تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی رہائی کیلیے 24 گھنٹے کا وقت دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی رہائی کے لیے حکومت…

19 mins ago

کل کا دن دراصل 9 مئی ٹو تھا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کی سینیئرصوباٸی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کل کا دن در…

31 mins ago

وزیراعلی کے پی کی قیادت میں اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی پولیس اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ…

52 mins ago

کےپی حکومت نے میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی تصویر کو جعلی قرار دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ) میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی خیبر پختون خوا ہاؤس سے باہر…

1 hour ago

ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کی ریکی اور واردات کیسے کی گئی؟ فوٹیج سامنے آگئی

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سندھ علی رضا کو کیسے شہید کیا…

1 hour ago

ریکھا شوہر کی موت کے بعد بھی ‘سندور’ کیوں لگاتی ہیں؟ وجہ سامنے آگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ ریکھا اپنے شوہر مکیش اگروال کی…

1 hour ago