اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی کے 119 ارکان کے لیے 794 ملازمین کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں ملازمین کی تعداد 7 گنا ہے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں گریڈ 3 سے 22 تک 794 افسران اور ملازمین ہیں۔ 145 ارکان کی اسملی میں اس وقت 119 ارکان ہیں۔ بیشتر ملازمین سابق اسپیکر اسد قیصر اور مشتاق غنی کے دور میں بھرتی کیے گئے۔
اسپیکر بابر سلیم سواتی نے اسمبلی کے ملازمین کی تعداد کے حوالے سے اسمبلی کی ویب سائٹ کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔ ریکارڈ کے مطابق اسمبلی میں گریڈ 22 کا ایک افسر تعینات ہے۔ گریڈ 20 کے 8 اور گریڈ 19 کے 22 افسر خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہیں۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں گریڈ 18 کے 48، گریڈ 17 کے 97، گریڈ 16 کے 89 ملازمین ہیں۔ ریکارڈ کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں گریڈ 15 کے 4، گریڈ 14 کے 91، اور اسکیل 12 کے 17 ملازمین ہیں۔
گریڈ 11 کے 54 جبکہ گریڈ 10 کا ایک ملازم ہے۔ گریڈ 9 کے 39، گریڈ 8 کا ایک، گریڈ 7 کے 11 گریڈ 6 کے 15، گریڈ 5 کے 4، گریڈ 4 کے 90 اور گریڈ 3 کے 197 ملازمین ہیں۔
کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…
لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…
کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے ایک…