امبانی کی سنگیت میں کترینہ کیف کے نہ آنے کی وجہ وکی کوشل نے بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اسٹار وکی کوشل نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی سنگیت تقریب میں اپنی اہلیہ کترینہ کیف کی غیر موجودگی سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا۔

بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور ان کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات زورو شور سے جاری ہیں اور فیملی نے گزشتہ رات ممبئی کے نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر (این ایم اے سی سی) میں جوڑے کی سنگیت کی تقریب کی میزبانی کی۔

جہاں کئی مشہور شخصیات تقریب میں شرکت کے لیے پہنچی تھیں، وہیں وکی کوشل اپنی اہلیہ کترینہ کیف کے بغیر تقریب کے مقام پر پہنچے، جس سے کترینہ کے حاملہ ہونے کی افواہوں کو مزید تقویت ملی حالانکہ کوشل نے انکشاف کیا کہ، ان کی بیوی ان کے ساتھ کیوں نہیں گئی۔

ایک بھارتی پاپرازو اکاؤنٹ کی جانب سے پوسٹ کی گئی کلپ میں میڈیا رپورٹرز کو کوشل سے کیف کے بارے میں پوچھتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، جس پر انہوں نے کہا کہ ’وہ بمبئی سے باہر ہیں۔‘تاہم سوشل صارفین ان کے ردعمل سے مطمئن نہیں تھے اور ان کا ماننا تھا کہ ’ٹائیگر 3‘ کی اداکارہ اپنے پہلے بچے کے ساتھ حاملہ ہیں، اس لیے وہ تمام عوامی دوروں اور میڈیا کی توجہ سے گریز کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ حاملہ ہونے کی افواہیں گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر اس وقت گردش کرنے لگیں، جب اداکار وکی کوشل اور ان کی اہلیہ کیف کی لندن کی چھٹیوں کے دوران آرام دہ سفر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی تاہم، کوشل نے بعد میں ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسی کوئی ’اچھی خبر‘ آئے گی تو وہ شیئر کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار وکی کوشل اور کترینہ کیف نے دسمبر 2021 میں بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے فورٹ بروارا میں شادی کی تھی۔

Recent Posts

اسلام آباد انتظامیہ پی ٹی آئی کو احتجاج کیلئے مناسب جگہ اور سہولت فراہم کرے،ہائیکورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ…

37 mins ago

پی ٹی آئی کے احتجاج کا مقصد ایس سی او اجلاس میں سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی…

39 mins ago

سمندر پر پکنک منانے گئے 4افرادڈوب کر جاں بحق

کراچی(قدرت روزنامہ)ہاکس بے منوڑا کے قریب پکنک کے لیے جانے والے ایک ہی خاندان کے…

48 mins ago

تحریک انصاف کے لوگ کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں ہیں، مریم نواز کا بیا ن

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے بیان میں…

51 mins ago

”جب میں پہلی بار حاملہ ہوئی تو معروف برانڈزنے کام دینے سے انکار کردیا تھا“ زارا نور عباس کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ زارا نور عباس نے انکشاف کیا ہے…

1 hour ago

فی تولہ سونے کی قیمت سیکڑوں روپےکم ہوگئی

اسلا آباد (قدرت روزنامہ) آج ملک بھر میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 700 روپے…

1 hour ago