کراچی: پولیس کی فائرنگ سے خاتون کی ہلاکت، نیشنل ہائی وے پر 15گھنٹے سے احتجاج جاری


کراچی(قدرت روزنامہ)اسٹیل ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران گولی لگنے سے جاں بحق خاتون کے اہلخانہ کی جانب سے گزشتہ 15 گھنٹے سے نیشنل ہائی وے پر احتجاج جاری ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق احتجاج کے باعث نیشنل ہائی وے پر ٹریفک معطل ہے جسے متبادل راستوں پر موڑ دیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ٹھٹہ سے آنے والے ٹریفک کوپورٹ قاسم اور پھر مہران ہائی وے کی طرف موڑ دیا گیا ہے جبکہ شہر سے ٹھٹہ جانے والے ٹریفک کو پورٹ قاسم سے مہران ہائی وے کی جانب موڑا جا رہا ہے، کاٹھور سے آنے والی ٹریفک کو سومار گوٹھ سے میمن گوٹھ کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔
ادھر پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مظاہرین سے مذاکرات کر رہے ہیں تاہم مظاہرین پولیس پر مقدمہ درج کرانے کے لیے بضد ہیں۔

Recent Posts

’لگتا ہے کسی ایکس والے کی نظر لگ گئی ہے‘، کیا بلیو اسکائی بھی وی پی این سے چلے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) سے مماثلت رکھنے والے پلیٹ…

1 hour ago

بلوچستان میں دہشتگرد تنظیموں کے خلاف فوجی آپریشن، ایپکس کمیٹی نے منظوری دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی نے…

1 hour ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں بڑھ گئیں

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا…

7 hours ago

وزیرداخلہ محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جے یو آئی کے…

7 hours ago

میلانیا ٹرمپ وائٹ ہاؤس کی بجائے کہاں رہیں گی؟

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ کی رہائش گاہ کے حوالے…

7 hours ago

سومال محسن کی لیک ویڈیو کے پیچھے کون ہے؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں حالیہ ہفتوں میں خواتین ٹک ٹاکرز اور مشہور شخصیات کی لیک…

7 hours ago