ریاض (قدرت روزنامہ ) سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور سرحدی خلاف ورزی پر مزید 16 ہزار565 غیر قانونی تارکین کو حراست میں لیا گیا ہے۔
ایس پی اے نے وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ 27 جون سے 3 جولائی تک مملکت میں 9 ہزار 969 افراد کو اقامہ قانون، 4 ہزار 676 کو سرحدی امن قانون اور ایک ہزار920 تارکین کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر پکڑا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں 37 فیصد یمنی، 60 فیصد ایتھوپین اور 3 فیصد کا دیگر ملکوں سے تعلق ہے۔
علاوہ ازیں 63 ایسے افراد کو بھی پکڑا گیا جو سرحد پار کرکے مملکت سے نکلنے کی کوشش کر رہے تھے۔اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سفر، رہائش، روزگار اور پناہ دینے کی کوششوں میں ملوث تین افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جنہوں نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)24 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے لیے خصوصی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نےکہا ہے کہ خطے میں صرف بلوچستان میں…
تحریر:حمیراعلی ہمارے ہاں بچوں کے رشتے کرتے ہوئے اپنے خاندان کو ترجیح اس بنا پر…
کراچی (قدرت روزنامہ) مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سیاسی…