وزٹ ویزا پر متحدہ عرب امارات جانے والوں کو پاکستانی سفیر نے وارننگ دے دی

دبئی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل ترمذی نے اہلِ وطن سے کہا ہے کہ وہ یو اے ای کے سفر سے پہلے تمام متعلقہ قوانین سے اچھی طرح واقفیت پیدا کریں، مطلوبہ دستاویزات کے بغیر سفر نہ کریں۔

مشرقِ وسطیٰ کی ویب سائٹ ”نیشنل“ سے انٹرویو میں فیصل ترمذٰی نے کہا کہ مطلوبہ دستاویزات نہ ہونے کی صورت میں یو اے ای آنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔فیصل ترمذی کا مشورہ ہے کہ کوئی بھی پاکستانی وزٹ ویزا پر یو اے ای پہنچ کر ملازمت تلاش کرنے کے بجائے یہاں قائم کسی کاروباری ادارے سے پہلے جاب آفر حاصل کرے۔ جاب آفر کی بنیاد پر آنے والوں کے لیے مشکلات کھڑی نہیں ہوتیں۔

وزٹ ویزا پر آکر جاب تلاش کرنے والوں کو واپس بھیجے جانے کا امکان ہے۔ سیاحت کے لیے آنے والے صرف گھومیں پھریں، ملازمت تلاش نہ کریں۔پاکستانی سفیر نے بتایا کہ آٹھ ماہ کے دوران ناکافی دستاویزات کے باعث پاکستانیوں کو یو اے ای میں داخل ہونے سے روکنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

فیصل ترمذی کا کہنا تھا کہ یو اے ای میں پاکستانی شہریوں کے داخل ہونے پر کوئی پابندی نہیں۔ وزٹ ویزا پر آنے والے پاکستانیوں کی طرف سے بہت سی کالز موصول ہوتی ہیں۔ حکام بتاتے ہیں کہ ان کے پاس مطلب دستاویزات نہیں۔ وزٹ ویزا پر بھی آنے والوں کے پاس ریٹرن ٹکٹ، ہوٹل کی بکنگ اور تین تا پانچ ہزار درہم ہونے چاہئیں۔

بہت سے لوگ اس خیال سے یو اے ای آتے ہیں کہ ایک بار وہاں پہنچ گئے تو کوئی نہ کوئی جاب تلاش کر ہی لیں گے۔ ایسے لوگوں کو غیر معمولی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فیصل ترمذی نے انتباہ کیا کہ محض آسرے کی بنیاد پر یو اے ای آنا اندھیرے میں تیر چلانے کے مترادف ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی ترکیہ کی گولن تحریک کی طرح پاکستانی ریاست پر قبضہ کرنے کی سکیم پر عمل کر ر ہی ہے، احسن اقبال کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریکِ انتشار پاکستان کی گولن تحریک…

6 mins ago

علی امین گنڈاپور کہاں ہیں؟صحافی کا محسن نقوی سے سوال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات…

16 mins ago

عثمان خان نے تیز ترین لسٹ اے ڈبل سنچری کا نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے جارح مزاج بیٹر عثمان خان نے تیز ترین لسٹ اے ڈبل…

19 mins ago

سرکاری ملازمین احتجاج نہیں کرسکیں گے، حکمنامہ جاری

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین اب سڑکوں پر نکل کر…

43 mins ago

میں منشیات کے استعمال میں حد سے باہر ہو گیا تھا ، جسٹن بیبر کا اعتراف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے محافظ ہر رات کو اُن…

60 mins ago

اسلام آباد انتظامیہ پی ٹی آئی کو احتجاج کیلئے مناسب جگہ اور سہولت فراہم کرے،ہائیکورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ…

2 hours ago