سارہ خان کو بیٹی کی تصویر شیئر کرنے پر کڑی تنقید کا سامنا

 

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل سارہ خان کو اپنی بیٹی کو کھانا کھانے کا سلیقہ سیکھانے کا مشورہ مل گیا۔

سارہ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی بیٹی عالیانہ فلک کی تصویر پوسٹ کی جس میں اُنہیں چیری کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

عالیانہ نے چیریز کو ناصرف اپنے کپڑوں اور چہرے پر لگایا بلکہ اپنے اردگرد بھی چیریز بکھیر دیں اور فرش گندا کردیا۔

اس تصویر کو پوسٹ کرتے ہوئے سارہ خان نے چیری اور دل والے ایموجی کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ‘میری چیکی بےبی’۔

عالیانہ کی تصویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل آئی تو صارفین کی جانب سے سارہ خان پر تنقید کی گئی اور ساتھ ہی اداکارہ کو بیٹی کو سلیقہ سیکھانے کے مشورے بھی ملنے لگے۔

ایک صارف نے عالیانہ کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو سیکھانا چاہیے کہ کھانے پینے کی چیزوں کو ضائع نہ کریں اور اس طرح کھانے کی چیزوں کو فرش پر رکھنے سے کھانے کی بےادبی ہوتی ہے کیونکہ لاکھوں لوگ بھوک سے مررہے ہیں۔

صارف نے کہا کہ بےشک! یہ ابھی چھوٹے بچے ہیں لیکن والدین کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کو کھانے کا سلیقہ سیکھائیں اور ایسی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ نہ کریں۔

یہ کمنٹ دیکھ کر سارہ خان خاموش نہ رہ سکیں اور جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ آپ چاہتی ہیں کہ میں اپنی دو سال کی بیٹی کو یہ سب سِکھاؤں؟ جسے ابھی کسی بھی چیز کی عقل نہیں۔

سارہ خان نے سوال کیا کہ کیا ہم اتنے چھوٹے بچوں سے یہ توقع کرتے ہیں کہ وہ ایک بالغ انسان کی طرح کھانا کھائیں؟

اداکارہ نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ براہ کرم! بچوں کو بچہ ہی رہنے دیں۔

صارفین کی تنقید کے بعد سارہ خان نے اپنی پوسٹ کے کمنٹس بند کردیے تاکہ کوئی بھی اُن کی بیٹی پر مزید تنقید نہ کرسکے۔

Recent Posts

عثمان خان نے تیز ترین لسٹ اے ڈبل سنچری کا نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے جارح مزاج بیٹر عثمان خان نے تیز ترین لسٹ اے ڈبل…

1 min ago

سرکاری ملازمین احتجاج نہیں کرسکیں گے، حکمنامہ جاری

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین اب سڑکوں پر نکل کر…

26 mins ago

میں منشیات کے استعمال میں حد سے باہر ہو گیا تھا ، جسٹن بیبر کا اعتراف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے محافظ ہر رات کو اُن…

42 mins ago

اسلام آباد انتظامیہ پی ٹی آئی کو احتجاج کیلئے مناسب جگہ اور سہولت فراہم کرے،ہائیکورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ…

1 hour ago

پی ٹی آئی کے احتجاج کا مقصد ایس سی او اجلاس میں سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی…

1 hour ago

سمندر پر پکنک منانے گئے 4افرادڈوب کر جاں بحق

کراچی(قدرت روزنامہ)ہاکس بے منوڑا کے قریب پکنک کے لیے جانے والے ایک ہی خاندان کے…

2 hours ago