ممکنہ بارشیں : مریم نواز کا پنجاب بھرکی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم،اربن فلڈنگ کا خدشہ

لاہور( قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظرانتظامیہ کو ہائی الرٹ کردیا۔
وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے اربن فلڈنگ کے خدشے کے پیش نظر حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی ، انہوںنے رودکوہیوں کے خطرے کے پیش نظر ڈی جی خان ایڈمنسٹریشن کو ضروری اقدامات جبکہ نکاسی آب کے لئے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور واسازکو متحرک رہنے کا حکم دے دیا۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ لاہور میں بارش کے پانی کے بروقت اخراج کے لئے واسا کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، بارشوں کے پانی کے نکاس تک متعلقہ افسران فیلڈ میں موجود رہیں، انتظامیہ اور واسا متحرک رہیں، نکاسی آب کے لئے وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ کسی سڑک پر بارش کا پانی زیادہ دیر تک جمع نہیں ہونا چاہئے، سیلابی صورتحال سے نمٹنے کےلئے پی ڈی ایم اے کے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے، اسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں کے عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے، دیہی علاقوں میں پیشگی مال مویشیوں کی حفاظت کے لئے اقدامات کئے جائیں، سیلابی صورتحال میں متاثرین کو بروقت امداد اور ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ارکان اسمبلی ممکنہ سیلابی صورتحال میں ریسکیو اور ریلیف کے کاموں کی مو¿ثر نگرانی کریں۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ کرنٹ لگنے کے حادثات سے بچاو¿ کے لئے آگاہی پھیلائی جائے، شہریوں سے اپیل ہے چھوٹے بچوں کو ننگی تاروں اور کھمبوں کے قریب نہ جانے دیں، ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں بروقت شروع کی جائیں۔

Recent Posts

علی امین گنڈاپور کہاں ہیں؟صحافی کا محسن نقوی سے سوال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات…

6 mins ago

عثمان خان نے تیز ترین لسٹ اے ڈبل سنچری کا نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے جارح مزاج بیٹر عثمان خان نے تیز ترین لسٹ اے ڈبل…

9 mins ago

سرکاری ملازمین احتجاج نہیں کرسکیں گے، حکمنامہ جاری

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین اب سڑکوں پر نکل کر…

33 mins ago

میں منشیات کے استعمال میں حد سے باہر ہو گیا تھا ، جسٹن بیبر کا اعتراف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے محافظ ہر رات کو اُن…

49 mins ago

اسلام آباد انتظامیہ پی ٹی آئی کو احتجاج کیلئے مناسب جگہ اور سہولت فراہم کرے،ہائیکورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ…

1 hour ago

پی ٹی آئی کے احتجاج کا مقصد ایس سی او اجلاس میں سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی…

1 hour ago