برطانوی الیکشن؛ پاکستانی اور کشمیری نژاد امیدواروں نے تاریخ رقم کردی


لندن(قدرت روزنامہ)برطانیہ میں ہونے والے عام انتخابات میں پاکستانی اور کشمیری نژاد باشندے بھی بڑی تعداد میں کامیابی حاصل کرکے پارلیمنٹ کا حصہ بن گئے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کی تاریخ میں پہلی بار ایوان زیریں میں اتنی بڑی تعداد میں دیگر اقلیتیں پہنچی ہیں۔ یہ ایک تاریخ ساز لمحہ ہے۔
رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق حالیہ الیکشن میں سیاہ فام، ایشیائی اور دیگر نسلی اقلیتیں پارلیمنٹ کا تقریباً 13 فیصد ہوں گے جو کہ گزشتہ الیکشن 2019 کے مقابلے میں 10 فیصد سے زیادہ ہے۔ نو منتخب پارلیمنٹ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اس میں ریکارڈ 242 خواتین ارکان اسمبلی شامل ہوں گی۔ اس سے قبل کبھی اتنی بڑی تعداد میں خواتین پارلیمنٹ کے لیے منتخب نہیں ہوئی تھیں۔
یاد رہے کہ 1987 میں جب لیبر پارٹی کی ڈیان ایبٹ، برطانیہ کی پہلی سیاہ فام خاتون رکن پارلیمان بنی تھیں تو اُس ایوان زیریں میں صرف 41 خواتین تھیں۔ پاکستانی نژاد کامیاب امیدواروں میں افضل خان، عمران حسین، ناز شاہ، یاسمین قریشی، محمد یاسین، طاہر علی، شبانہ محمود، زارا سلطانہ، ڈاکٹر زبیر احمد، نوشابہ خان، ڈاکٹر روزینہ خان شامل ہیں۔
یہ سب نئی حکمراں جماعت لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے۔ علاوہ ازیں ایوب خان اور عدنان حسین آزاد امیدوار کے طور پر کامیاب ہوئے جب کہ ثاقب بھٹی اور نصرت غنی نے کنزرویٹو پارٹی کے پلیٹ فارم سے کامیابی حاصل کی۔
یاد رہے کہ حالیہ الیکشن میں اپوزیشن جماعت لیبرپارٹی نے لینڈ سلائیڈ وکٹری حاصل کرکے 14 سال سے برسر اقتدار کنزرویٹو پارٹی کا بوریا بستر گول کردیا۔
سبکدوش ہونے والے وزیراعظم رشی سنک ملک کے پہلی بھارتی نژاد وزیراعظم تھے ان کا تعلق کنزرویٹو پارٹی تھا جب کہ برطانیہ میں منتخب ہونے والی تینوں خواتین وزیراعظم کا تعلق بھی کنزرویٹو پارٹی سے تھا۔ لیبرپارٹی نے بھی وزیر خزانہ کے لیے پہلی بار ایک خاتون ریچل ریوز کا انتخاب کیا ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی ترکیہ کی گولن تحریک کی طرح پاکستانی ریاست پر قبضہ کرنے کی سکیم پر عمل کر ر ہی ہے، احسن اقبال کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریکِ انتشار پاکستان کی گولن تحریک…

8 mins ago

علی امین گنڈاپور کہاں ہیں؟صحافی کا محسن نقوی سے سوال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات…

17 mins ago

عثمان خان نے تیز ترین لسٹ اے ڈبل سنچری کا نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے جارح مزاج بیٹر عثمان خان نے تیز ترین لسٹ اے ڈبل…

21 mins ago

سرکاری ملازمین احتجاج نہیں کرسکیں گے، حکمنامہ جاری

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین اب سڑکوں پر نکل کر…

45 mins ago

میں منشیات کے استعمال میں حد سے باہر ہو گیا تھا ، جسٹن بیبر کا اعتراف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے محافظ ہر رات کو اُن…

1 hour ago

اسلام آباد انتظامیہ پی ٹی آئی کو احتجاج کیلئے مناسب جگہ اور سہولت فراہم کرے،ہائیکورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ…

2 hours ago