ون ڈاکومنٹ ریجیم کا نفاذ، چمن میں زندگی معمول کی طرف گامزن


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ون ڈاکومنٹ ریجیم کے نفاذ کے بعد چمن شہر میں زندگی معمول کی طرف گامزن آگئی۔تفصیلات کے مطابق 8ماہ کے طویل اور بے مقصد دھرنے سے چمن کے لوگوں کی روزمرہ کی زندگی متاثر ہوئی اور بے روزگاری میں اصافہ ہوا جس کے باعث لوگ مایوس ہو کر ون ڈاکومنٹ ریجیم پر عمل کرنے لگے۔
لوگوں نے بڑی تعداد میں پاسپورٹ آفس بنوانا شروع کیا اور اب تک چمن پاسپورٹ آفس نے 9500 ٹوکن جاری کیے جس میں سے 7500 افراد اپنا پاسپورٹ وصول بھی کرچکے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ دھرنے کے انتشاری سوچ کو نظر انداز کرتے ہوئے لوگوں کا چمن بارڈر کے راستے آمد و رفت بھی جاری ہے۔ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ بارڈر کے تحت مال بردار گاڑیوں کی آمد و رفت شروع ہے۔چمن دھرنے کی ہٹ دھرمی اور بارڈر کی طویل بندش کی وجہ سے ہزاروں مقامی مزدور اور ٹرانسپورٹرز متاثر ہوئے۔
حکومت نے اس مسئلے کے حل کے لیے دسمبر 2024 تک مرغا فقیر زئی سے بادینی بارڈر تک نئی سڑک اور ٹرمینل تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پاک افغان تجارت اور لوگوں کی آمد و رفت آئندہ کے لیے کسی بلیک میلنگ کی نظر نہ ہو جائے۔ بادینی بارڈر کی بحالی کے بعد چمن کے بلیک میلر تاجروں کی اجارہ داری ختم ہوجائے گی۔

Recent Posts

سرکاری ملازمین احتجاج نہیں کرسکیں گے، حکمنامہ جاری

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین اب سڑکوں پر نکل کر…

23 mins ago

میں منشیات کے استعمال میں حد سے باہر ہو گیا تھا ، جسٹن بیبر کا اعتراف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے محافظ ہر رات کو اُن…

39 mins ago

اسلام آباد انتظامیہ پی ٹی آئی کو احتجاج کیلئے مناسب جگہ اور سہولت فراہم کرے،ہائیکورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ…

1 hour ago

پی ٹی آئی کے احتجاج کا مقصد ایس سی او اجلاس میں سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی…

1 hour ago

سمندر پر پکنک منانے گئے 4افرادڈوب کر جاں بحق

کراچی(قدرت روزنامہ)ہاکس بے منوڑا کے قریب پکنک کے لیے جانے والے ایک ہی خاندان کے…

1 hour ago

تحریک انصاف کے لوگ کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں ہیں، مریم نواز کا بیا ن

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے بیان میں…

2 hours ago