سیاحت سے پاکستان اگلے 6 سالوں میں کتنے کھرب جمع کرے گا؟ تفصیلات سامنے آگئیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں سیاحت کے فروغ سے حاصل ہونے والی آمدنی 6 سالوں میں 30 بلین ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں 83 کھرب 29 ارب 89 کروڑ 60 لاکھ سے زائد) تجاوز کر جائے گی۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) نے توانائی، زراعت، آئی ٹی اور معدنیات کے ساتھ ساتھ سیاحت کے شعبے میں بھی گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔
ماضی میں یہ صنعت محدود حکومتی حمایت، ریگولیٹری فریم ورک کے فقدان اور ناکافی انفراسٹرکچر کے باعث مشکلات کا شکار رہی، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے قائم کی گئی گرین ٹورزم کمپنی نے حکومت کے خستہ حال تفریخی ریزارٹس میں سرمایہ کاری کر کے سالانہ ایک ارب روپے سے زیادہ کے اخراجات اپنے سر لیے۔
اس اقدام کا مقصد باہمی تعاون کے ساتھ پاکستان کی حیثیت کو ایک سیاحت دوست ملک کے طور پر اجاگر کرنا ہے جس میں تمام صوبوں کی معاونت شامل ہوگی، اس کوشش کے قلیل مدتی منصوبوں میں مناسب سروس انفراسٹرکچر کی تیاری اور طویل مدتی منصوبوں میں پائیدار ماحول دوست ڈھانچہ شامل ہیں۔
گرین ٹورزم کمپنی نے پہلے مرحلے میں ملک بھر سے 20 مقامات کو چنا گیا ہے جن میں سے 25 فیصد مقامات صرف گلگت بلتستان کے تھے جہاں 3 ارب روپے کی سرمایا کاری کی گئی۔
اس سرمایہ کاری کے منافع کا 35 فیصد حصہ گلگت بلتستان کی حکومت کو جائے گا جبکہ 20 فیصد حصہ سیاحت کی فروغ کے لئے استعمال ہوگا، اس اقدام کی بدولت گلگت بلتستان کے عوام کے لئے بالواسطہ 300 سے زائد لوگوں کو روزگار مہیا ہو گا جبکہ 4000 تک لوگوں کو بلاواسطہ روزگار کے مواقع فراہم ہو ں گے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

2 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

2 hours ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

3 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

3 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

3 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

3 hours ago