علی امین گنڈاپور بڑھکیں نہ ماریں،پرویز خٹک کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کےبیان پر ردعمل

پشاور(قدرت روزنامہ)سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور بڑھکیں نہ ماریں،میں علی امین کو اور علی امین مجھے بہت اچھی طرح جانتے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پرویز خٹک کا کہناتھا کہ نہ ہی میں نے کبھی جھوٹ بولا نہ ہی جھوٹ بولوں گا، کچھ لوگ ہیں جو سچ برداشت نہیں کر سکتے،ان کا کہناتھا کہ میرا تعلق بھی خٹک قبیلے سے ہے، مجھے اپنے صوبے میں کوئی بند نہیں کر سکتا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہاکہ پہلے بھی نیب کے نوٹس پر پیش ہوا تھا اب بھی نیب نوٹس پر عدالت جاؤں گا،انکا کہناتھا کہ نوٹس دے کر بلایا جاتا ہے، نہ پہلے مرضی سے پیش ہوا، نہ اب مرضی سے جا رہا ہوں،پرویز خٹک نے کہاکہ کسی کے خلاف نہیں وفاقی کابینہ اجلاس کی کارروائی میں جو ہوا وہ بولوں گا، اس وقت کی پوری کابینہ اجلاس کی کارروائی کی گواہ ہے،علی امین بھی اس وقت کی کابینہ کا حصہ تھے، وہ بھی عینی شاہد ہیں۔

Recent Posts

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

2 mins ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

15 mins ago

پی ٹی آئی ترکیہ کی گولن تحریک کی طرح پاکستانی ریاست پر قبضہ کرنے کی سکیم پر عمل کر ر ہی ہے، احسن اقبال کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریکِ انتشار پاکستان کی گولن تحریک…

35 mins ago

علی امین گنڈاپور کہاں ہیں؟صحافی کا محسن نقوی سے سوال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات…

45 mins ago

عثمان خان نے تیز ترین لسٹ اے ڈبل سنچری کا نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے جارح مزاج بیٹر عثمان خان نے تیز ترین لسٹ اے ڈبل…

48 mins ago

سرکاری ملازمین احتجاج نہیں کرسکیں گے، حکمنامہ جاری

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین اب سڑکوں پر نکل کر…

1 hour ago