محسن نقوی کا پروٹیکٹیڈ صارفین کی اووربلنگ کی شکایات کا نوٹس ، ایف آئی اےڈائریکٹرز کو احکامات جاری کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پروٹیکٹیڈ صارفین کی اووربلنگ کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے افسران اور عملے کیخلاف قانونی کارروائی کاحکم دیدیا،وفاقی وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کے ڈائریکٹرز کو احکامات جاری کر دیئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ 200یونٹ استعمال کرنے والے صارفین سے ہوئی ناانصافی کا ازالہ کیا جائے،پروٹیکٹیڈ صارفین کو جان بوجھ کر نان پروٹیکٹیڈ کیٹگری میں ڈالنا مجرمانہ فعل ہے،ایف آئی اے صورتحال کا جائزہ لے ، بلاامتیاز ذمے داروں کیخلاف ایکشن لے،محسن نقوی نے کہاکہ پروٹیکٹیڈصارفین کو نان پروٹیکٹیڈصارفین کی فہرست میں ڈالنا کسی صورت قابل قبول نہیں،اووربلنگ سے پروٹیکٹیڈ کیٹگری بدلنے سے صارفین پر کروڑوں روپے کااضافی بوجھ پڑا،مشکلات کا شکار پروٹیکٹیڈ صارفین کی مشکلات اووربلنگ سے مزید بڑھ گئی ہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

2 mins ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

5 mins ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

8 mins ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

10 mins ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

19 mins ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

32 mins ago