اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پروٹیکٹڈ صارفین کو اووربلنگ کی شکایات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے افسران اور عملے کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کے تمام ڈائریکٹرز کو احکامات جاری کر دیے۔ انہوں نے کہا کہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا ازالہ کیا جائے، پروٹیکٹڈ صارفین کو جان بوجھ کر نان پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں شامل کرنا مجرمانہ فعل ہے جس کی قطعاً اجازت نہیں دی جا سکتی۔
محسن نقوی نے ہدایت کی کہ ایف آئی اے تمام صورتحال کا جائزہ لے اور حقائق کی روشنی میں بلا امتیاز ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پروٹیکٹڈ صارفین کو نان پروٹیکٹڈ صارفین کی فہرست میں شامل کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں، اوور بلنگ سے پروٹیکٹڈ کیٹیگری تبدیل ہونے سے صارفین پر کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ پڑا، پروٹیکٹڈ صارفین پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں جبکہ اووربلنگ سے ان کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سکول وین سے بچے کے اغواء کیخلاف ورثا کا شدید احتجاج اور زرغون روڈ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی۔ایسوسی ایشن نے اعلان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کروا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…