سارہ خان کو بیٹی کی تصویر شیئر کرنے پر کڑی تنقید کا سامنا


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل سارہ خان کو اپنی بیٹی کو کھانا کھانے کا سلیقہ سیکھانے کا مشورہ مل گیا۔ سارہ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی بیٹی عالیانہ فلک کی تصویر پوسٹ کی جس میں اُنہیں چیری کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
عالیانہ نے چیریز کو ناصرف اپنے کپڑوں اور چہرے پر لگایا بلکہ اپنے اردگرد بھی چیریز بکھیر دیں اور فرش گندا کردیا۔اس تصویر کو پوسٹ کرتے ہوئے سارہ خان نے چیری اور دل والے ایموجی کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ‘میری چیکی بےبی’۔

عالیانہ کی تصویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل آئی تو صارفین کی جانب سے سارہ خان پر تنقید کی گئی اور ساتھ ہی اداکارہ کو بیٹی کو سلیقہ سیکھانے کے مشورے بھی ملنے لگے۔
ایک صارف نے عالیانہ کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو سیکھانا چاہیے کہ کھانے پینے کی چیزوں کو ضائع نہ کریں اور اس طرح کھانے کی چیزوں کو فرش پر رکھنے سے کھانے کی بےادبی ہوتی ہے کیونکہ لاکھوں لوگ بھوک سے مررہے ہیں۔
صارف نے کہا کہ بےشک! یہ ابھی چھوٹے بچے ہیں لیکن والدین کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کو کھانے کا سلیقہ سیکھائیں اور ایسی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ نہ کریں۔یہ کمنٹ دیکھ کر سارہ خان خاموش نہ رہ سکیں اور جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ آپ چاہتی ہیں کہ میں اپنی دو سال کی بیٹی کو یہ سب سِکھاؤں؟ جسے ابھی کسی بھی چیز کی عقل نہیں۔
سارہ خان نے سوال کیا کہ کیا ہم اتنے چھوٹے بچوں سے یہ توقع کرتے ہیں کہ وہ ایک بالغ انسان کی طرح کھانا کھائیں؟
اداکارہ نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ براہ کرم! بچوں کو بچہ ہی رہنے دیں۔ صارفین کی تنقید کے بعد سارہ خان نے اپنی پوسٹ کے کمنٹس بند کردیے تاکہ کوئی بھی اُن کی بیٹی پر مزید تنقید نہ کرسکے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

19 mins ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

22 mins ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

25 mins ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

27 mins ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

35 mins ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

49 mins ago