صحت اور تعلیم کے نظام کو ٹھیک کرنے کیلئے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کئے جائیں،علی امین گنڈاپور

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہاہے کہ صحت اور تعلیم کے نظام کو ٹھیک کرنے کیلئے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کئے جائیں،بڑے محکموں کو صوبے کی سطح سے بہتر انداز میں چلانا ناممکن ہے،ریجنل سطح پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل تعینات کئے جائیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیرصدارت محکمہ صحت اور تعلیم میں اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا،اجلاس میں صحت کارڈ کی طرز پر ایجوکیشن کارڈ کے اجرا پر گفتگو ہوئی۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ڈومیسائل کی بنیاد پر بھرتی، اساتذہ کو ان کے ڈومیسائل والے علاقوں میں تعینات کیا جائے،اساتذہ اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ترقی ان کے ڈومیسائل والے علاقوں میں سروس سے مشروط کی جائے۔

وزیراعلیٰ کے پی کے نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں غیر مستقل طبی آلات کا مکمل ڈیٹا ایک ہفتے میں اکٹھا کیا جائے،انتظامی عہدوں پر ٹیچنگ کیڈر کے ملازمین کی تعیناتی بند کی جائے،محکمہ صحت اور تعلیم میں ٹیچنگ کیڈر اور منیجمنٹ کیڈر کو الگ رکھا جائے،کرائے کی عمارتوں میں قائم سکولوں میں اساتذہ کانٹریکٹ پر بھرتی کئے جائیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

37 mins ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

40 mins ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

42 mins ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

45 mins ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

53 mins ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

1 hour ago