ہالی ووڈ فلم ‘ٹائٹینک’ کے پروڈیوسر چل بسے


لاہور (قدرت روزنامہ)ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’ٹائٹینک‘ کے پروڈیوسر جان لینڈو 63 سال کی عُمر میں دُنیا سے رخصت ہوگئے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ‘ٹائٹینک’ اور ‘اوتار’ جیسی میگا ہٹ فلمیں بنانے والے آسکر ایوارڈ یافتہ پروڈیوسر جان لینڈو کے اہلخانہ نے
اُن کی موت کی تصدیق کی۔
پروڈیوسر جان لینڈو کے اہلخانہ نے میڈیا کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ جان لینڈو اب اس دُنیا میں نہیں رہے، تاہم اُنہوں نے پروڈیوسر کی موت کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔
جان لینڈو کی اچانک موت نے اُن کے ساتھی پروڈیوسرز، ہدایتکاروں اور ہالی ووڈ انڈسٹری کو سوگوار کردیا ہے، سوشل میڈیا پر پروڈیوسر کے لیے دُکھ بھرے پیغامات جاری کیے جارہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جان لینڈو کے اہلخانہ میں اُن کی اہلیہ جولی اور دو بیٹے شامل ہیں جو اس وقت گہرے صدمے سے دوچار ہیں۔
واضح رہے کہ سال 1997 میں ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ کی سُپر ہٹ فلم ‘ٹائٹینک’ کو جان لینڈو نے پروڈیوسر جیمز کیمرون کے ساتھ شراکت داری میں پروڈیوس کیا تھا۔

Recent Posts

کنونشن سینٹر کا نجی استعمال، آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیس نمٹا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کورٹ کے آئینی بینچ نے کنونشن سینٹر کے نجی استعمال پر پاکستان…

23 mins ago

ہو سکتا ہے قومی حکومت بھی وجود میں آ جائے،شیخ رشید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے…

23 mins ago

مرغی کا گوشت سستا، انڈے مزید مہنگے ہو گئے

لاہور(قدرت روزنامہ)مرغی کا گوشت دوبارہ سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری…

26 mins ago

آج کہاں بارش اور کہاں برفباری ہونے کا امکان ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں آج شام یا رات سے 16 نومبر…

29 mins ago

آصف زرداری قتل سازش کیس ،عدالت نے شیخ رشید کیخلاف مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے…

29 mins ago

کراچی ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی آگے

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا میں پیپلز پارٹی کی برتری۔ کراچی میں…

35 mins ago