‘لیجنڈز موجودہ کھلاڑیوں سے زیادہ فٹ ہیں’ یونس کا موقف آگیا


ایجبسٹن(قدرت روزنامہ)ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کرنیوالے قومی ٹیم کے کپتان یونس خان نے ریٹائرڈ کرکٹرز کے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے زیادہ فٹ ہونے کے دعویٰ کو مسترد کردیا۔
گزشتہ روز ایجبسٹن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے معرکے میں روایتی حریف بھارت کو شکست دینے کے بعد کپتان یونس خان سے میڈیا گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ ریٹائرڈ کرکٹرز پر مشتمل پاکستان چیمپئنز کی موجودہ کرکٹرز سے زیادہ فٹ نظر آتی ہے؟۔
جس پر یونس خان نے جواب دیا کہ ایسا نہیں! ہماری موجودہ ٹیم بہت فٹ ہے، جب کوئی ٹیم نہیں جیتتی تو ایسی باتیں کہی جاتی ہیں اور شکست خوردہ ٹیم پر ملبہ گرانا آسان ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ لوگ لیجنڈز کی پرفارمنس کو دیکھ کر خوش ہیں اور ہمارے بارے میں مثبت بات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد ٹورنامنٹ جیتنا اور اپنے مداحوں کو خوش کرنا ہے، حالیہ ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد بہت سے شائقین مایوس ہیں، جنہیں ہم دوبارہ کھیل کی طرف راغب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان چیمپیئنز نے ٹورنامنٹ میں اپنی مسلسل تیسری فتح حاصل کی تھی، روایتی حریف بھارت کو 68 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیکر قومی ٹیم ٹورنامنٹ کی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرچکی ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

60 mins ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

1 hour ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

1 hour ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

1 hour ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

1 hour ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

1 hour ago