سپریم کورٹ میں دو اہم مقدمات سماعت کیلئے مقرر


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ میں دو اہم مقدمات فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل سے متعلق انٹرا کورٹ اور سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہیں جن کی سماعت بالترتیب 8 اور 9 جولائی کو ہوگی۔
سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بینچ 8 جولائی کو فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کرے گا۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ 9 جولائی(منگل) کو سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی حتمی سماعت کرے گا جہاں سنی اتحاد کونسل کے وکیل جواب الجواب دلائل دیں گے۔
الیکشن کمیشن کا مؤقف ہے کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حق دار نہیں ہے جبکہ سنی اتحاد کونسل نے سپریم کورٹ سے تخلیقی تشریح کی استدعا کر رکھی ہے۔خیال رہے کہ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواستوں پر آخری سماعت میں الیکشن کمیشن کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کیے تھے اور اٹارنی جنرل آف پاکستان دلائل دے رہے تھے۔
اس سے قبل سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما کنول شوزب کے وکیل سلمان اکرم راجا اور حکومتی وکیل مخدوم علی خان نے اپنے دلائل دیے تھے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

2 hours ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

2 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

2 hours ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

2 hours ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

2 hours ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

2 hours ago