ایم کیوایم پاکستان نے شہریوں کیلیے شکایتی مرکز قائم کردیا


کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے شکایت مرکز قائم کردیا جہاں شہری اپنی شکایات کے اندراج اور حل کے لیے منتخب نمائندوں سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس میں ایم کیو ایم کنیکٹ کمپلین سینٹر کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا۔
اس سلسلے میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر مرکزی رہنما سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے آج مُلک کی سیاسی تاریخ میں ایک نئی داغ بیل کی بُنیاد رکھ دی ہے اور پورے پاکستان بالخصوص سندھ کے شہری علاقوں کو مُنفرد اور مؤثر آواز دے دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایم کیو ایم نے عوام کی آواز کی سنوائی کا جديد طریقہ متعارف کروا دیا ہے، ہم نے ایک شکایتی مرکز سینٹر قائم کردیا ہے جس پر شہری دیے گئے نمبر 021-786-111-021 پر فون کرکے اپنی شکایات درج کراسکیں گے اور ان کے حل کے لیے منتخب نمائندوں سے رابطہ کرسکیں گے۔
یہ شکایتی مرکز پورے ہفتے اور چوبیس گھنٹے کام کرے گا۔ ایم کیو ایم کی قیادت جدیدطریقے کو استعمال کرکے اپنے منتخب نمائندوں اور ذمے داران کی کارکردگی کو مانیٹر کرے گی

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

2 hours ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

2 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

2 hours ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

2 hours ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

2 hours ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

2 hours ago