ظلم کا نظام اب ختم ہونا چاہئے، 12 جولائی کو تاریخی دھرنا دیں گے: حافظ نعیم الرحمان


ملتان(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ظلم کا نظام اب ختم ہو جانا چاہئے، 12 جولائی کو اسلام آباد میں تاریخی دھرنا دیں گے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجلی کا شدید بحران ہے، بجلی کا بل بھرنے کے لئے عوام اپنے زیور بیچ رہے ہیں، حکمران عوام پر ترس کھانے کے لئے تیار نہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لئے الگ سیکرٹریٹ کی بات ہوئی، مگر جنوبی پنجاب کو حق نہیں دیا گیا، زراعت کا شعبہ بدترین حالات کا شکار ہے، دبئی لیکس کی فائل دبا دی گئی ہے، کوئی ان سے منی ٹریل لینے کی بات نہیں کرتا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم کو حساب چاہئے، موجودہ حکومت فارم 47 کی پیداوار ہے، چیف جسٹس جوڈیشل کمیشن بنائیں تاکہ یہاں حقیقی حکومت بنے، حالات خراب ہیں، حکمران بھاگ نہیں سکیں گے، ہر چیز پر ٹیکس لگا دیئے گئے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جاگیردار اور وڈیرے ٹیکس نہیں دیتے، اشرافیہ کو تمام بنیادی سہولیات میسر ہیں، قومی اسمبلی اور سینیٹ کی مراعات میں اضافہ ہو گیا ہے، اشرافیہ کی مراعات کو کم ہونا چاہئے، ایکسپورٹ پر ٹیکس لگا دیا، صنعتیں کیا کریں گی، انڈسٹری کا بیڑا غرق ہو گیا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارا دھرنا ہماری ذات کیلئے نہیں ہے، جماعت اسلامی چاہتی ہے غریب عوام کو ریلیف ملے، کسی سیاسی جماعت کے ایجنڈے میں عوام شامل نہیں، بجلی کا شدید بحران اور لوڈ شیڈنگ سے لوگ بلبلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا کہنا ہے ہم آئی ایم ایف کے ہاتھوں مجبور ہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

1 hour ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

2 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

2 hours ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

2 hours ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

2 hours ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

2 hours ago