جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا

ملتان (قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مہنگائی کے خلاف 12 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اگر عوام کا لاوا پھٹ پڑا تو حکمرانوں کو ایئر پورٹ تک کا راستہ نہیں ملے گا، عوام کی چیخیں حکمرانوں اور اشرافیہ تک نہیں پہنچ رہیں، حق دو عوام تحریک کے حوالہ سے حکمت عملی تیار کی ہے، 12 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ لوگ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے لئے اپنی قیمتی اشیاء بیچنے کے لئے تیار ہیں، حکومت آئی۔ایم۔ایف کے کہنے پر بجلی کی قیمتیں بڑھا رہی ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جاگیردار اور وڈیرے ٹیکس نہیں دیتے، قومی اسمبلی، سینٹ اور صوبائی اسمبلی کے ممبران نے اپنی مراعات میں اضافہ کر لیا، عوام کی چیخیں حکمرانوں اور اشرافیہ تک نہیں پہنچ رہیں، پورے پاکستان میں حق دو عوام تحریک آگے بڑھے گی، ہمارا دھرنا عوامی ریلیف کے لئے ہوگا، پٹرول کی لیوی ختم کی جائے، بجلی سستی ہو گی تو صنعتیں چلیں گی۔

Recent Posts

مچھ میں کوئلہ کان بیٹھ گئی، حادثے میں 2 کانکن جاں بحق

بولان(قدرت روزنامہ)بولان کی تحصیل مچھ کے علاقے گشتری میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی حادثے…

8 mins ago

ہمارے عدالتی نظام کی وجہ سے عوام عدلیہ پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں، ینگ لائرز فورم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ینگ لائرز فورم کی صدرفاطمہ نذر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عدلیہ ریاست…

29 mins ago

پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ، پابندی لگانا ناقابل قبول ہے، بلوچستان نیشنل پارٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے اقدام…

48 mins ago

ٹیکس کیخلاف ہڑتال ختم، ملک بھر سمیت کوئٹہ کے فلور ملز بھی کھل گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت ملک بھر میں ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف…

1 hour ago

زرعی انجینئرنگ ایگریکلچر یونیورسٹی لسبیلہ کے ملازمین 14ماہ سے تنخواہوں سے محروم

اوتھل(قدرت روزنامہ)زرعی انجینئرنگ ایگریکلچر یونیورسٹی لسبیلہ اوتھل میں نے بھرتی ہونے والے 24 ملازمین 14…

1 hour ago

بااثر افراد اور پولیس زیادتی کیخلاف خضدار کے رہائشی کی پریس کانفرنس

خضدار(قدرت روزنامہ)ضلع خضدارکی سب تحصیل زیدی کے رہائشی محمد اسماعیل زہری نے اپنی اہلیہ کے…

2 hours ago