وزیر خوراک پنجاب کا چھٹی کے روز دورہ،آٹے کے نرخ آویزاں نہ کرنے پر 2 معروف سپر سٹورز کو جرمانے ، فوڈ کنٹرولر کو وارننگ

لاہور( قدرت روزنامہ ) وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین چھٹی کے روز آٹے کی قیمتوں کا جائزہ لینے فیلڈ میں نکل گئے۔ لاہور کے گنجان آباد اور پوش علاقوں کے مسلسل 3 گھنٹے دورے کیے۔ مزنگ روڈ، شادمان مارکیٹ، وحدت روڈ، علامہ اقبال ٹاون،
یتیم خانہ ملتان روڈ ،ٹھوکر نیاز بیگ، گلبرگ، گارڈن ٹاؤن، مکہ کالونی، والٹن روڈ، آر اے بازار اور ملحقہ علاقوں کی مارکیٹس میں آٹا قیمتوں کو چیک کیا۔
آٹا نرخوں کو آویزاں نہ کرنے پر 2 معروف سپر سٹورز کو جرمانے عائد جبکہ متعلقہ فوڈ کنٹرولر کو وارننگ جاری کی۔

صوبائی وزیر خوراک کا کہنا تھا کہ تمام سٹورز اور آٹا ڈیلرز قیمتوں کو واضح آویزاں کریں گے۔محکمہ خوراک کے تمام اضلاع میں افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ آٹے کی قیمت میں مصنوعی اضافہ کرنیوالے سٹورز اور ڈیلرز کو جرمانے کیے جارہے ہیں ۔ کسی بھی علاقے میں مہنگا آٹا ملنے کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر غریب کا نوالہ ہر صورت سستا کیا جائے گا۔ جو افسر یا عملہ کام نہیں کرے گا اس کی محکمے میں کوئی جگہ نہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

3 hours ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

3 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

3 hours ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

3 hours ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

3 hours ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

3 hours ago