ایم کیو ایم کے پاس نہ وزیر اعظم کی سیٹ ہے نہ وزیر اعلیٰ اور نہ ہی میئر کراچی کی، مصطفیٰ کمال

کراچی (قدرت روزنامہ) ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے پاس نہ وزیر اعظم کی سیٹ ہے نہ وزیر اعلیٰ کی اور نہ ہی میئر کراچی کی لیکن ہمارے پاس لوگوں کے مسائل حل کرنے کا جذبہ ہے۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم یہاں لوگوں کی خدمت کرنے کیلئےموجود ہے، ایم کیو ایم کام الیکشن جیتنے کے لئے نہیں بلکہ اللہ کی رضا حاصل کرنے کیلئے کرتی ہے، اس لیے ہمیں اپنی نیتیں صاف کرکے اسے لوگوں کے مسائل حل کرنے میں لگانا ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اسی سلسلہ میں آج اپنا کنیکٹ کمپلینٹ سینٹر قائم کرنے جا رہی ہے جس کا نمبر 021111786786 ہے،10 نمائندوں کو کال سینٹر پر بیٹھا دیا گیاہے، شہری ایجنٹ کو اپنا مسئلہ اور شناختی کارڈ نمبر بتا ئیں گے جس کے بعد وہ کمپلینٹ اسی وقت علاقہ کے ایم پی اے کے پاس چلی جائے گی، یہ سارا نظام مانیٹر ہو رہا ہو گا۔ایم کیو ایم سینٹرل کمیٹی اس سارے معاملے کو مانیٹر کر رہی ہو گی۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

3 hours ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

3 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

3 hours ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

3 hours ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

3 hours ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

3 hours ago