گوادر،کیچ اور پنجگور کے گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی

گوادر(قدرت روزنامہ)ایران سے بجلی کی سپلائی کی بندش کے بعد بلوچستان کے مکران ڈویژن کے اضلاع کے گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔کیسکو ترجمان کے مطابق ایران سے مکران کے اضلاع گوادر،کیچ اور پنجگور کے گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔

مکران میں ٹرانسمیشن لائنوں کو بجلی کی سپلائی ایران میں بجلی کی طلب میں اضافے کے باعث معطل ہوئی ہے۔متاثرہ گرڈ اسٹیشنوں میں مند، تُمپ،تُربت،ہوشاب، پنجگور، جیوانی،گوادر ڈور گرڈ اسٹیشن شامل ہیں۔ بجلی کی سپلائی سےگوادر ڈیپ سی پورٹ، نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ، پسنی اور اورما ڑہ گرڈ اسٹیشن بھی متاثر ہوئے ہیں۔کیسکو ترجمان کے مطابق بجلی بحالی کے سلسلے میں ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں، پنجگور اور تربت کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرکے بجلی فراہم کی جا رہی ہے، توقع ہےکہ ایران سے بجلی جلد بحال ہونے سے صورتحال معمول پر آجائےگی۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

4 hours ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

4 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

4 hours ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

4 hours ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

4 hours ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

5 hours ago