ایف بی آر سے متعلق عوام کی رائے مثبت نہیں ہے، وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ ایف بی آر سے متعلق عوام کی رائے مثبت نہیں ہے۔
غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام ایف بی آر پر بھروسہ نہیں کرتے اس لیے ٹیکس نیٹ میں آنے سے گھبراتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ٹیکسوں میں اضافہ نہ کیا تو ایک بار پھر آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا، آئی ایم ایف سے جان چھڑانی ہے تو ٹیکسوں سے حاصل ہونے والی آمدنی بڑھانا ہوگی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ رواں ماہ آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدے کے لیے پراعتماد ہیں۔محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سرمایہ کار سٹاک مارکیٹ پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں،غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کے لیے بھی پرکشش منصوبے پیش کرنے ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت کا درآمدات پر بہت زیادہ انحصار ہے، درآمدات کے باعث ڈالر کا بحران پیدا ہوتا ہے اور قرض لینا پڑتا ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

4 hours ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

4 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

4 hours ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

4 hours ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

4 hours ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

5 hours ago