تعلیم اور دیگر شعبوں میں پنجاب حکومت کا سرمائیکل باربر کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ)صوبے میں تعلیم اور حکومت کے دیگر شعبوں میں اصلاحات کے لیے پنجاب حکومت نے عالمی شہرت یافتہ سر مائیکل باربر کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے برطانوی ماہر تعلیم سر مائیکل باربر کی ملاقات ہوئی، جس میں تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔انہوں نے وفد کو بتایا کہ صوبے بھر میں ہر بچے کی تعلیم یقینی بنانے کے لیے میگا پروجیکٹ کا آغاز کیا گیاہے۔تعلیم کے پورے نظام کی اصلاح کی جا رہی ہے، سر مائیکل باربر 50 سے زائد ملکوں میں حکومتی شعبے میں اصلاحات کےلیے کام کر چکے ہیں۔پسماندہ اضلاع کے سرکاری سکولوں میں بچوں کےلیے کھانے اور دودھ کی فراہمی کا پروگرام شروع کیا، سرکاری سکولوں میں عالمی معیار کا تعلیمی نظام ‘ارلی ایئر ایجوکیشن سسٹم’ شروع کر رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پنجاب کی 10 جامعات کے طلبا کو اسکالرشپ پر پڑھائیں گے، آئی ٹی سٹی لاہور سمیت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے وسیع پروگرام پر عمل درآمد جاری ہے، ڈیجیٹل پنجاب کے ذریعے سرکاری خدمات گھروں تک پہنچا رہے ہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

5 hours ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

5 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

5 hours ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

5 hours ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

5 hours ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

5 hours ago