ہم نے عمران خان کی ہدایات پر عمل کرنا ہے، علیمہ باجی کی نہیں، شعیب شاہین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ ہم نےسابق چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایات پر عمل کرنا ہے علیمہ باجی کی نہیں .

ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ عمران خان نے احتجاج کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی ،سابق چیئرمین پی ٹی آئی بہت جلد احتجاج کی کال دیں گے، عاشورہ کے بعد پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑ اجلسہ کریں گے،ہم آئین اور قانو ن پر عمل کریں گے .

انہوں نے کہا کہ اب کی بار ہمارا جلسہ کینسل کیا تو ہم دما دم مست قلندر کریں گے،یہ جو بھی چاہے کر لیں سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے باہر آنا ہی آنا ہے . انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے جیل میں سہولیات کی فراہمی کیلئے کوئی درخواست نہیں دی .

. .

متعلقہ خبریں