خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار مہنگائی کا جن انتظامیہ کے قابو سے باہر ہوگیا ہے ٹماٹر نے تین سینچری کو عبورکرلیا شہریوں کا رنگ سرخ پیلا ہوگیا ہے ایک ہفتے سے مسلسل سبزیوں اورٹماٹر کی قیمتیں بڑھ گئی ہے ٹماٹر کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی منافع خوروں اورلوٹ مار کرنے والے سبزی فروشوں سے کوئی پوچھنے والا نہیں عوام مہنگائی مافیا کے ہاتھوں لوٹنے لگی تفصیلات کے مطابق خضدار میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا ہے ٹماٹرباآسانی تین سنچری کو عبورکرلیاہے شہر میں ٹماٹر تین سوروپئے کلو تک پہنچ گیا ہے شہری نرخ کا سن کر لال پیلا ہوگئے ہیں شہریوں کا کہنا ہے مارکیٹ میں ہرسبزی والے کا نرخ الگ ہے پرائس کنٹرول کمیٹی صرف زبانی جمع خرچ سےکام لے رہی ہے جبکہ مہنگائی کنٹرول کرنا انکے بس کی بات نہیں ہے خضدار میں ٹماٹر 300 ادرک کلو 800مرچ پاؤ 100 بھنڈی 250 آلو 150 پیاز 100کدو 150 توری 200 روپئے میں بک رہی ہے عوامی حلقوں کاکہنا یے خضدار شہر میں مہنگائی پر کوئی کنٹرول نہیں ہے ہرکوئی اپنے مرضی سے سبزی کی قیمتوں کو بڑھادیتے ہیں اور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے خضدارکے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر خضدار سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو مہنگائی مافیا کے مصنوعی مہنگائی سے چھٹکارا دلانے کیلئے سختی سے عملدرآمد کرکےعوام کو سستے ریلیف فراہم کئے جائیں۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی…
لورالائی(قدرت روزنامہ)ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے میختر کے مقام پر پہیہ جام ہڑتال جاری…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ گزشتہ شب…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرکاری اسکول کے طلبہ کی امتحانی فیس آن لائن…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا،صوبے میں رواں سال پولیو کے…