ایران سے بجلی کی بندش، مکران ڈویژن کے متعدد اضلاع کو فراہمی معطل


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ایران سے بجلی کی سپلائی کی بندش کے بعد بلوچستان کے مکران ڈویژن کے اضلاع کے گرڈ اسٹیشنوں کو فراہمی معطل ہوگئی۔ کیسکو ترجمان کے مطابق ایران سے مکران کے اضلاع گوادر،کیچ اور پنجگور کے گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔ متاثرہ گرڈ اسٹیشنوں میں مند، تمپ، تربت، ہوشاب، پنجگور، جیوانی، گوادر ڈور گرڈ اسٹیشن شامل ہیں۔ بجلی کی سپلائی سے گوادر ڈیپ سی پورٹ، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ، پسنی اور اورما ڑہ گرڈ اسٹیشن بھی متاثر ہوئے ہیں۔ کیسکو ترجمان کے مطابق بجلی بحالی کے سلسلے میں ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں، پنجگور اور تربت کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرکے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ توقع ہے کہ ایران سے بجلی جلد بحال ہونے سے صورتحال معمول پر آجائے گی۔

Recent Posts

بلوچستان اسمبلی بلڈنگ کی تعمیر نو ہائیکورٹ میں چیلنج

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کی عمارت کو گراکر اسے 5 ارب روپے کی لاگت سے…

15 mins ago

پی ٹی آئی کو لاشیں چاہییں، فیصل واوڈا کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ قانون میں لکھا ہے…

24 mins ago

پی ٹی آئی کے احتجاج میں شامل خیبرپختونخوا پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اسلام آباد کے مختلف علاقوں…

34 mins ago

قلات میں دھماکا، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید 4 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قلات کے علاقے دشت محمود کے قریب دھماکے سے 3 سیکیورٹی اہلکار…

1 hour ago

حکومت پرامن احتجاج پر حملہ آور، نتائج پریشان کن نظر آرہے ہیں، محمود اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

1 hour ago

علی امین گنڈاپور کہاں ہیں، صحافی کے سوال پر محسن نقوی نے کیا بتایا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی…

1 hour ago