محرم الحرام مسلم امہ کو صبر، برداشت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، سرفراز بگٹی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میں سرفراز احمد بگٹی نے محرم الحرام کے آغاز کے موقع پر امت مسلمہ کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے تمام اختلافات کو بھلا کر آپس میں اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی صفوں میں اتحاد قائم کر کے ہی ہم امت مسلمہ کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں اسلامی سال نو کے موقع پر پاکستان کو نئے عزم اور ولولے کے ساتھ آگے بڑھانا اور اسلامی روایات پر بہتر طریقے سے عمل پیرہ ہو کر اسلام کے حقیقی پیغام کو اجاگر کرنا ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نئے اسلامی سال کے پہلے مہینے محرم الحرام 1446 ہجری کے آغاز کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ یہ ماہ مقدس ہمیں شہدائے کربلا اور خلیفہ ثانی حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی عظیم شہادتوں کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلیفہ ثانی حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے اپنی فہم و فراست کے ذریعے دین اسلام کو عروج تک پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے اپنے دور حکومت میں قانون کی حکمرانی کی وہ اعلی مثال قائم کی جس کے آج غیر مسلم بھی معترف ہیں وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ شہدائے کربلا نے حق اور سچ کے لیے جو عظیم قربانی دی اس کی پیروی کر کے ہم دنیا میں امن قائم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہدائے کربلا کی قربانی سے ہمیں ایثار اور صبر و استقامت کا درس حاصل ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ کہ اسلام امن ،محبت اور برداشت کا مذہب ہے اور فرقہ واریت انتہا پسندی او ر تعصب کی نفی کرتا ہے۔ انہو ں نے علما کرام اور مذہبی اسکالرز کو مختلف فرقوں کے مسلمانوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے اور اسلام کے حقیقی پیغام کو پھیلانے کے لیے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے اور فرقہ پرستی کا مقابلہ کرنے کے لیے باہمی اختلافات کو بھلا کر ایک جامع حکمت عملی بنانے کی ضرورت پر زور دیا محرم الحرام ہمیں ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ماہ ہمیں شہدائے کربلا کی ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو انہوں نے اسلام کی خاطر پیش کیں۔ انہوں نے مسلم امہ کو صبر، برداشت اور آپس میں بھائی چارے کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

Recent Posts

کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…

21 mins ago

شرح سود میں کمی؛ پاکستان پر قرضوں کے حجم میں 1300 ارب روپے کمی آئیگی، وزیراعظم

آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…

25 mins ago

بھارتی اداکارہ کا مدینہ منورہ میں نکاح، تصاویر وائرل

اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…

37 mins ago

خیبرپختونخوامیں سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کا منصوبہ،وزیراعلیٰ نے حتمی شکل دینے کا حکم دیدیا

پشاور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن…

44 mins ago

نیپرا نے کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی…

50 mins ago

آئی پی پیز کو ٹیرف دینے میں ٹیکنالوجی اسٹڈی کی گئی نہ کوئی ٹیسٹ ، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف

پانچ آئی پی پیز کا معاہدہ ختم، 18 سے بات چیت جاری ہے، اس کے…

52 mins ago