مجھ پر تنقید کا کوئی حق رکھتا ہے تو وہ نواز شریف ہیں، شاہد خاقان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مجھ پر تنقید کا کوئی حق رکھتا ہے تو وہ نواز شریف ہیں، ایک سال پہلے انہیں بتادیا تھا الیکشن نہیں لڑ پاؤں گا۔
جیو نیوز کے پروگرام’’نیا پاکستان‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے ناراضی نہیں بات سوچ کی ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف کا 35 سال سے ساتھی ہوں، نواز شریف سے کہہ دیا تھا کہ اس سوچ کے ساتھ چلنا ممکن نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ تینوں جماعتیں اقتدار میں رہ چکیں ڈیلیور نہیں کرسکیں، بہتر سوچ کے ساتھ آنے والی جماعت ملک کیلئے کچھ کرسکتی ہے۔
شاہد خاقان نے کہا کہ کرسیاں مل جاتی ہیں ملک کا بھلا نہیں ہوسکتا، ہم نئے لوگ نہیں، ہم اپنی بات، اصول پر قائم رہنے والے لوگ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کی سیاست نفرت میں بدل چکی ہے، پارلیمنٹ صرف گالم گلوچ کی جگہ ہے، ہر الیکشن چوری ہوا، ہم بھی خرابی کا حصہ بن گئے تو مسئلہ حل نہیں ہوگا۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے، ایسے امیدوار ہوں گے جنہیں لوگ قبول کرسکیں۔
عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ 8 فروری کے الیکشن نے واضح کردیا، سوچ زیادہ حاوی ہوگئی ہے۔

Recent Posts

پاکستان میں رہ کر جنت میں جانے کے امکانات امریکا کے مقابلے میں زیادہ ہیں: ذاکر نائیک

کراچی(قدرت روزنامہ)معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا سےکہیں بہتر…

22 mins ago

کچے کے ڈاکوؤں کے خاتمے کیلئے سندھ اور پنجاب پولیس کی مشترکہ آپریشن کی تیاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گھوٹکی اور رحیم یارخان میں کچے کے ڈاکوؤں کے خاتمے کے لیے…

30 mins ago

ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ: برج خلیفہ کو پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے رنگ میں رنگ دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج روایتی…

37 mins ago

کراچی: شیر شاہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ڈی ایس پی علی رضا کے قتل میں ملوث 2 ملزمان ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے شیر شاہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی…

47 mins ago

بلوچستان اسمبلی بلڈنگ کی تعمیر نو ہائیکورٹ میں چیلنج

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کی عمارت کو گراکر اسے 5 ارب روپے کی لاگت سے…

1 hour ago

پی ٹی آئی کو لاشیں چاہییں، فیصل واوڈا کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ قانون میں لکھا ہے…

2 hours ago