ظہیر احمد کی جبری گمشدگی کیخلاف لواحقین کی احتجاجی ریلی، بحفاظت بازیابی کا مطالبہ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ظہیر احمد کی باحفاظت بازیابی کے لیے انکے اہلخانہ کی جانب سے سیشن کورٹ سریاب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے دھرنا دے کر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا احتجاجی ریلی میں لاپتہ افراد کے اہلخانہ اور طلبا تنظیموں، سیاسی پارٹیوں سمیت مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکا نے ہاتھوں میں لاپتہ افراد کی تصاویر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے اور جبری گمشدگیوں کے روک تھام کے مطالبات درج تھے احتجاجی ریلی کے شرکا سے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ اور ہمشیرہ ظہیر احمد سمیت دیگر لاپتہ افراد کے اہلخانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظہیر احمد کو 27 جون کو کوئٹہ سے غیر قانونی حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا گیا اور انکے خاندان گزشتہ چھ دنوں سے سیشن کورٹ کے سامنے دھرنا دے کر بیٹھے ہوئے ہیں لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ صوبائی حکومت کی طرف سے کسی نے بھی ان رابطہ نہیں کیا ہے۔ مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ظہیر احمد کے فیملی کے احتجاج کا نوٹس لے کر ان سے بامقصد مذاکرات کرے اور ظہیر احمد کی باحفاظت بازیابی کو یقینی بنائے مقررین کا مزید کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ اپنے پیاروں کی عدم بازیابی کی وجہ سے شدید ذہنی کرب و اذیت میں مبتلا ہے یہ ریاست کی آئینی اور اخلاقی ذمے داری ہے کہ وہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو اذیت دینے کے بجائے انہیں ملکی قوانین کے تحت انصاف فراہم کرکے انہیں زندگی بھر کی کرب و اذیت سے نجات دلائے۔

Recent Posts

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

7 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

23 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

27 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

38 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت بڑھانے کا معاملہ: پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے سر جوڑ لیے

پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…

49 mins ago

ہفتے میں ایک ساتھ دو چھٹیاں؟ پاکستانیوں کو خوشخبری ملنے کی امید

شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…

1 hour ago