کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں متعدد کوئلہ کانیں موجود ہیں، جن میں سالانہ سینکڑوں مزدور مختلف حادثات میں پھنس جاتے ہیں جبکہ پرانے کنوں اور گڑھوں میں بھی بچوں کے پھنس جانے کے واقعات معمول کی بات بن گئی ہے، ایسے میں ان کنوں، کانوں اور گڑھوں میں پھنسے ہوئے افراد کی موجودگی کا پتا لگانے کے لیے لورالائی کے رہائشی عبدالرزاق خروٹی نے ایسا آلہ تیار کیا ہے جس سے گہرے سے گہرے مقام پر پھنسے افراد کی موجودگی کا تعین کیا جاسکتا ہے۔عبدالرزاق مختلف اقسام کی الیکٹرانکس اشیا کی مرمت کرنے کے ماہر ہیں۔ انہوں نے گاڑیوں کی پشت میں نصب کیمرے میں ایک ایک ڈی لائٹس لگا کر انہیں الیکٹرانک وائر سے جوڑ دیا جس کی مدد سے چھوٹے سے چھوٹے سراخ سے ایک کیمرے کو ڈال کر پھنسے ہوئے افراد تک پہنچایا جا سکتا ہے۔وی نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اکثر ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں جن میں کئی انسانی جانوں کا ضیاع ہوچکا ہے۔اس آلے کو بنانے کا خیال تب آیا جب ایک گاہک میرے پاس آیا اور اس نے بتایا کہ ان کے علاقے میں ایک بچی بور میں گر گئی ہے جسے نکالنا بہت مشکل ہوگیا ہے۔ وہاں سے مجھے خیال آیا کہ کیوں نہ کیمرے کو اس طرح تیار کیا جائے کہ کنوں اور کانوں میں پھنسے افراد تک پہنچا جا سکے، تب میں نے اس کیمرے کو بنایا اور اب تک 16 افراد کو اس کی مدد سے نکالا جاچکا ہے، جن میں سے 3 افراد کی زندگی اس کیمرے کی وجہ سے بچی۔عبدالرزاق نے بتایا کہ میں رضاکارانہ طور پر ایسے حادثات میں پھنسے ہوئے افراد کی مدد کرتا ہوں لیکن بد قسمتی سے حکومت نے آج تک کسی قسم کی معاونت نہیں کی۔ اگر حکومت مجھے ریسکیو آپریشن کے دوران کام آنے والا رسا، فرسٹ ایڈ کٹ اور آکسیجن سلینڈر دے تو میں متعدد قیمتی جانیں بچا سکتا ہوں۔
کراچی (قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر حافظ نعیم…
لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…
لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…