بلوچستان میں اس سال معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات


کو ئٹہ(قدرت روزنامہ)چیف میٹرولوجسٹ موسمیات سردار سرفراز نے خبردار کیا ہے کہ بلوچستان میں اس سال معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے،جولائی سے شروع ہونے والا مون سون میں بارشوں کا سلسلہ ستمبر تک جاری رہے گااگست میں زیادہ بارشیں ہو سکتی ہیں ،ژوب ،بارکھان ،نصیر آباد ،جعفر اباد سبی اور خضدار میں مون سون کی رینج میں ہونے کی وجہ سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے ،زیادہ بارشوں سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈ نگ کے خطرات موجودہیں۔ چیف میٹرولوجسٹ موسمیات سردار سرفرازنے بتایاکہ مون سون کی ہوائیں بلوچستان میں داخل ہونا شروع ہوگئی ہیں ، صوبے کے شمال مشرقی علاقوں میں بارشیں ہورہی ہیں ،سردار سرفراز نے بتایا کہ بلوچستان میں اس سال معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے ،،ڑوب ،بارکھان ،نصیر اباد ،جعفر اباد سبی اور خضدار میں مون سون کی رینج میں ہونے کی وجہ سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے اس کے بعد مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ لسبیلہ ، اوڑمارہ ،پسنی کی طرف پھیل جائے گا ۔ سردار سرفراز نے مزید بتایا کہ بلوچستان میں جولائی کے دوران بارشوں کے دو تین اسپیل ائیں گے ،،تاہم اگست میں مون سون کی زیادہ بارشیں ہوں گی کوئٹہ میں پندرہ سولہ جولائی کے بعد بارشوں کے امکانات ہیں ،چیف میٹرو لو جسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ مون سون کے دوران بلوچستان کے ساحل علاقوں میں بھی تیز بارشیں ہوسکتی ہیں ، تاہم مون سون کے دوران سمندر طوفان کے امکانات نہیں ہوتے ہیں ۔

Recent Posts

کون سے اسلامی ملک کی ایئرلائنز تاحال اسرائیلی ایئرپورٹ پر اتر رہی ہیں؟

واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…

2 mins ago

احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنےکی کوشش ہے، یہ کامیاب نہیں ہوں گے،نواز شریف

نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…

16 mins ago

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ ہونے والی چیٹ کو واپس کیسے لایا جائے؟ طریقہ جانئے

خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…

27 mins ago

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن!

تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…

55 mins ago

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

1 hour ago

سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت 300 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے پر…

1 hour ago